News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: موجودہ الیکشن بے مقصد بن چکا جو ملک کو انتشار کے علاوہ کچھ نہیں دیگا: شاہد خاقان
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > موجودہ الیکشن بے مقصد بن چکا جو ملک کو انتشار کے علاوہ کچھ نہیں دیگا: شاہد خاقان
پاکستانتازہ ترین

موجودہ الیکشن بے مقصد بن چکا جو ملک کو انتشار کے علاوہ کچھ نہیں دیگا: شاہد خاقان

Published جنوری 25, 2024 Tags: Featured الیکشن چھوڑا ہے، سیاست نہیں انتشار کے علاوہ کچھ نہیں شاہد خاقان عباسی موجودہ الیکشن بے مقصد
Share
SHARE

راولپنڈی (ویب ڈیسک): شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجودہ الیکشن بے مقصد بن چکا ہے جو ملک کو انتشار کے علاوہ کچھ نہیں دے گا۔گھوڑا گلی اور مری روڈ منصوبے میں خرد برد کے الزام میں اینٹی کرپشن آفس راولپنڈی پہنچے پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا نیب اور اینٹی کرپشن کے ادارے صرف الیکشن اور سیاست میں جوڑ توڑ کیلئے استعمال ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا مجھ پر الزام ہے کہ دو سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکے من پسند افراد کو دیے، محکمے سے پوچھا گیا تو جواب آیا کہ دونوں سڑکیں بنی ہی نہیں، نیب، اینٹی کرپشن کے ادارے ملک کے کرپٹ ترین ادارے بن چکے، ان کا احتساب کون کرےگا۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا جو الیکشن نہیں لڑ رہے ان کے ساتھ یہ ہو رہا ہے، جو الیکشن لڑ رہے ہیں ان کا کیا حال کیا جاتا ہو گا، الیکشن مقدس عمل ہے اس کو متنازع بنانے سے ملک کو نقصان ہو گا، یہ صرف الیکشن کے عمل میں ہراساں کیے جانے کا ایک انداز ہے۔

ان کا کہنا تھا نواز شریف میرے قائد تھے، پارٹی پالیسی سے اختلاف ہے جس پر علیحدہ ہوا ہوں، یہ سسٹم نہ 2018 میں چلا تھا اور نہ اب چلے گا، نئی جماعت بنانے کا فیصلہ الیکشن کے بعد کرینگے، 1947سے لے کر آج تک ہر الیکشن چوری ہوا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا میں الیکشن میں حصہ نہیں لے رہا، چیف الیکشن کمشنر، وزیراعظم کی ذمہ داری ہے کہ الیکشن کو غیر متنازع بنائیں، الیکشن کرانا حاکم وقت اور ارباب اختیار کی ذمہ داری ہے، آج بھی وقت ہے الیکشن کے عمل کو غیر متنازع بنایا جائے کیونکہ عوام اس الیکشن کے پراسس سے مایوس ہے، الیکشن کے ماحول میں دباؤ کا اثر ہو گا، ڈالے بھیجیں گے، پرچے کرائیں گے تو نقصان ملک و عوام کا ہو گا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا میں نے الیکشن چھوڑا ہے، سیاست نہیں چھوڑی، الیکشن آئینی ضرورت ہے، الیکشن کو بامقصد اور مسائل کے حل کا ذریعہ بنانا سیاسی لیڈرشپ کا کام ہے لیکن بدقسمتی سے ملک کی تینوں بڑی پارٹیاں ناکام ہو چکی ہیں، ملک کی پولیٹیکل لیڈرشپ، ملٹری لیڈر شپ اور جوڈیشل لیڈر شپ ٹیبل پر بیٹھے اور آگے کے راستے کا تعین کرے، ایک ٹیبل پر بیٹھ کر آگے کے راستے کا تعین کریں ورنہ ملک کا چلنا مشکل ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد کی ڈیل کے تحت وطن واپسی سے متعلق سوال پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا ہر شخص یہ سوال کرتا ہے لیکن مجھے ڈیل کا علم نہیں، پاکستان میں ہر آدمی سمجھتا ہے کہ معاملات ڈیل سے طے ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ آئین کا بیانیہ تھا، آئین کہتا ہےکہ ووٹ کو عزت دو، اس کی نفی کریں گے تو نقصان اٹھائیں گے، پہلے بتا دیا تھا کہ ن لیگ کے ٹکٹ سے الیکشن لڑوں گا نہ ن لیگ کے خلاف لڑوں گا۔

9 مئی کے واقعات سے متعلق سوال پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا 9 مئی کے واقعے کو ایک سانحہ سمجھتا ہوں، جتھے جب فوجی تنصیبات پر حملہ آور ہوں تو اندرون اور بیرون ملک اس کے اثرات ہوتے ہیں، 9 مئی کہاں ہے، آج تو 9 فروری آنےکو ہے، ذمہ داروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی، 9 مئی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا نہ ہونا پولیس کی ناکامی ہے، شہادتیں اکٹھی کرنا، چالان جمع کرانا، فرد جرم عائد کرنے کی ذمہ داری پوری نہیں ہوئی۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, الیکشن چھوڑا ہے، سیاست نہیں, انتشار کے علاوہ کچھ نہیں, شاہد خاقان عباسی, موجودہ الیکشن بے مقصد
Habib Ur Rehman جنوری 25, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article صنم جاوید نے الیکشن میں حصہ لینے کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
Next Article ’خواب میں ٹیچر نے مارا‘ طالبہ کی شکایت درج، تحقیقات شروع

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?