News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: پالیسی امور سے زیادہ نجی معاملات پر گفتگو
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > تازہ ترین > پالیسی امور سے زیادہ نجی معاملات پر گفتگو
تازہ تریندنیا

پالیسی امور سے زیادہ نجی معاملات پر گفتگو

Published جون 28, 2024 Tags: Featured امریکی انتخابات میں ابھی وقت ہے اور یہ سوچ بچار بائیڈن کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
Share
SHARE

(ویب‌ڈیسک ):امریکی صدارتی انتخابات سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والے پہلے صدارتی مباحثے میں جوبائیڈن مشکلات کا شکار نظر آئے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے باآسانی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔دونوں نے اسقاط حمل، مہنگائی، ماحولیاتی تبدیلی، امور خارجہ اور تارکین وطن کی آمد جیسے معاملات پر ایک دوسرے سے اختلاف کیا لیکن سب سے زیادہ فرق ان دونوں کے اعتماد اور طرز عمل میں نظر آیا۔

جہاں ڈونلڈ ٹرمپ بہت بااعتماد انداز میں حقائق کے برخلاف باتیں بھی کرگئے وہیں دوسری جانب جوبائیڈن کئی مواقع پر آنکھیں بند کرکے کچھ سوچتے نظر آئے۔

جوبائیڈن کا طرز عمل دیکھتے ہوئے ڈیموکریٹک کیمپ میں بے چینی بڑھتی گئی اور مباحثے کے درمیان میں صدر بائیڈن کے قریبی لوگوں نے یہ کہنا شروع کردیا کہ صدر کو زکام ہے۔

صدر جو بائیڈن کے حامیوں کو امید تھی کہ بائیڈن اپنی عمر کے بارے میں ووٹرز کے خدشات کو دور کرتے ہوئے مضبوط اور جاندار انداز اختیار کریں لیکن ان کی یہ امیدیں جلد ہی دم توڑ گئیں۔

مباحثے کے دوران صدر بائیڈن کو اعداد و شمار یاد کرنے اور بیان کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا اور ایک وقت میں تو انہوں کھرب پتی افراد کی جگہ ارب پتی افراد کا ذکر کردیا۔ کچھ مقامات پر تو ان کی گفتگو بہت ہی زیادہ بے ربط رہی۔

اس کا فائدہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹھایا اور ایک مرتبہ جب بائیڈن نے اپنی بات مکمل کی اور ان کا مئیک بند ہوا تو ٹرمپ نے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم انہوں نے جملے کے آخر میں کیا کہا اور میرا خیال ہے کہ خود انہیں بھی نہیں معلوم کہ انہوں نے کیا کہا‘۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق مباحثے کے آغاز کے نصف گھنٹے بعد ہی اثر و رسوخ رکھنے والی ڈیموکریٹس نجی طور پر ایک دوسرے سے اپنی پریشانی کا اظہار کرنے لگے تھے۔

یوں مباحثے کے اختتام تک 81 سالہ امریکی صدر کی عمر کے بارے میں خدشات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ چکے تھے۔

بائیڈن کی انتخابی مہم کی جانب مطالبہ کیا گیا تھا کہ جس امیدوار کی بولنے کی باری نہ ہو اس کا مائیک بند رکھا جائے، اس کی وجہ یہ تھی کہ 2020 کی انتخابی مہم کے دوران ہونے والے مباحثے میں ٹرمپ بہت زیادہ مخل ہورہے تھے۔

کل ہونے والے مباحثے میں اس احتیاط نے کام تو کیا لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹرمپ عجیب و غریب دعوے کرنے لگے، انہوں نے بائیڈن کو ’منچورئیں امیدوار‘ قرار دیا جس ’چین کو طرف سے پیسا دیا جارہا‘ ہے۔

خود اپنے ریکارڈ کے حوالے سے بھی ٹرمپ حقائق سے عاری دعوے کرتے رہے، یہاں تک کہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ان کا دور سب سے زیادہ اچھا تھا۔

گزشتہ روز ہونے والی بحث پالیسی امور سے زیادہ ایک دوسرے پر ذاتی حملوں پر مشتمل رہی۔

جہاں صدر بائیڈن نے ٹرمپ کو کمزور کردار کا مالک قرار دیا تو وہیں ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن 50 گز کی دوری تک گالف بال بھی نہیں پھینک سکتے۔

صدر بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فحش فلموں کی ادارکارہ کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے کا ذکر کیا تو ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں بائیڈن کے بیٹے کے مجرم قرار دیے جانے کا ذکر کردیا۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر جوبائیڈن انتخاب ہار گئے تو انہیں بھی مقدمات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

گزشتہ روز کے صدارتی مباحثے کے دوران اس بات کا بھی اشارہ ملا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس مرتبہ بھی انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرسکتے ہیں۔

بحث کے دوران ٹرمپ کے سامنے 3 مرتبہ یہ سوال آیا کہ وہ ان انتخابات کے نتائج کو تسلیم کریں گے یا نہیں، ٹرمپ نے 2 مرتبہ تو اس سوال کو ٹال دیا تاہم تیسر ی مرتبہ انہوں اگر مگر کے ساتھ کہا کہ وہ نتائج کو تسلیم کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا اگر انتخابات شفاف، قانونی اور درست ہوئے تو وہ انہیں قبول کریں گے۔

صدر بائیڈن کی مشکلات صرف بولنے کے دوران ہی واضح نہیں ہوئیں بلکہ وہ بعض اوقات طویل وقفوں تک خاموش کھڑے رہے، ان کی آنکھیں کھوئی کھوئی نظر آئیں اور منہ کھلا رہا۔

پورے مباحثے کے دوران سی این این کی اسکرین کے آدھے حصے میں ایک اور آدھے میں دوسرے امیدوار کو دکھایا جاتا رہا جو صدر بائیڈن کے لیے پریشانی کا سبب رہا تاہم دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ ہشاش بشاش نظر آئے۔

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو صدر بائیڈن نے قبل از وقت صدارتی مباحثے کی حامی بھر کر ایک جوا کھیلا تھا، انہیں امید تھی کہ اس سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا تاہم ایسا نہیں ہوا۔

اب ڈیموکریٹس صدراتی امیدوار کے لیے اپنے انتخاب پر سوچ بچار کررہے ہیں، امریکی انتخابات میں ابھی وقت ہے اور یہ سوچ بچار بائیڈن کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, امریکی انتخابات میں ابھی وقت ہے اور یہ سوچ بچار بائیڈن کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
Habib Ur Rehman جون 28, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article افغانستان سے ہماری سرزمین پر دہشتگردی ہورہی ہے
Next Article بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شاہ رخ سرفہرست

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?