News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > تازہ ترین > ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
تازہ ترینکھیل

ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Published جون 25, 2024 Tags: Featured اس کے علاوہ گلین میکسویل 20 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے، ایسے میں ٹریوس ہیڈ نے جارحانہ اننگز کو جاری آسٹریلوی ٹیم کو اب گروپ 1 میں بنگلادیش اور افغانستان کے میچ میں افغان ٹیم کی کم مارجن سے شکست کا انتظار کرنا ہے۔ ایک وکٹ گرنے کے بعد کپتان روہت شرما نے آسٹریلوی بولرز کا بھرکس نکالا اور میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس لگاتے رہے۔
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔بھارت کے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 181 رنز بناسکی اور اسے 24 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس ہار کے بعد کینگروز کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر کافی مشکل ہوگیا۔

آسٹریلوی ٹیم کو اب گروپ 1 میں بنگلادیش اور افغانستان کے میچ میں افغان ٹیم کی کم مارجن سے شکست کا انتظار کرنا ہے۔

سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ آسٹریلیا اپنے تجربہ کار بولر مچل اسٹارک کو واپس لایا۔

بھارت کی اننگز
ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

آسٹریلیا کے خلاف بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا، تجربہ کار بیٹر ویرات کوہلی صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔

ایک وکٹ گرنے کے بعد کپتان روہت شرما نے آسٹریلوی بولرز کا بھرکس نکالا اور میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس لگاتے رہے۔انہوں نے 41 گیندوں پر 92 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ رشبھ پنت 15، سوریا کمار یادیو 31 اور شیوم دوبے 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ہاردک پانڈیا 27اور جڈیجا 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹوئنس اور مچل اسٹارک نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی اننگز
ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بھارت کے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینگروز کا آغاز اچھا نہ تھا،ڈیوڈ وارنر 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ایک وکٹ گرنے کے بعد ٹریوس ہیڈ اور کپتان مچل مارش نے جارجانہ اننگز کھیلی اور آسٹریلیا کو جیت کی امید دلوائی لیکن پھر مارش 37 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اس کے علاوہ گلین میکسویل 20 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے، ایسے میں ٹریوس ہیڈ نے جارحانہ اننگز کو جاری رکھا اور نصف سنچری مکمل کی لیکن پھر وہ بھی 76 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

مارکس اسٹوئنس نے 2،ٹم ڈیوڈ 15 اور میتھو ویڈ ایک رن بناسکے۔

یوں آسٹریلیا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بناسکی۔ اس جیت کے ساتھ ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم گروپ 1 سے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

گروپ 2 سے انگلینڈ اور جنوبی افریقا پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

بھارت 27 جون کو انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گا۔

گروپ 1 کی صورتحال
اس وقت بھارت گروپ 1 میں 3 میچز میں کامیابی کے ساتھ 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

آسٹریلیا 3 میچز میں ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ افغانستان 2 میچز میں ایک میں کامیابی حاصل کر کے 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

گروپ 1 سے دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ افغانستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ کے بعد ہوگا، آسٹریلیا، افغانستان اور بنگلادیش تینوں سیمی فائنل کی دوڑ میں اب تک شامل ہیں۔

افغانستان کے لیے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے آسان راستہ ہے کہ وہ بنگلادیش کو شکست دے اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلے جبکہ اس کی ہار کی صورت میں تینوں ٹیموں کے درمیان معاملہ نیٹ رن ریٹ پر جائے گا۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, اس کے علاوہ گلین میکسویل 20 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے، ایسے میں ٹریوس ہیڈ نے جارحانہ اننگز کو جاری, آسٹریلوی ٹیم کو اب گروپ 1 میں بنگلادیش اور افغانستان کے میچ میں افغان ٹیم کی کم مارجن سے شکست کا انتظار کرنا ہے۔, ایک وکٹ گرنے کے بعد کپتان روہت شرما نے آسٹریلوی بولرز کا بھرکس نکالا اور میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس لگاتے رہے۔
Habib Ur Rehman جون 25, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بانی پی ٹی آئی نے نااہلی کیخلاف زیرالتوا اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
Next Article کراچی: 2 روز کے دوران سول اسپتال میں ہیٹ اسٹروک کے 150 مریض داخل

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?