News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: برٹ ریڈ لائن منصوبے کی مکمل ملکیت سندھ حکومت کے پاس ہے، شرجیل انعام میمن
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
شرجیل انعام میمن, ایشیائی ترقیاتی بینک
News Views > پاکستان > برٹ ریڈ لائن منصوبے کی مکمل ملکیت سندھ حکومت کے پاس ہے، شرجیل انعام میمن
پاکستانتازہ ترین

برٹ ریڈ لائن منصوبے کی مکمل ملکیت سندھ حکومت کے پاس ہے، شرجیل انعام میمن

Published فروری 1, 2023 Tags: Featured ایشیائی ترقیاتی بینک شرجیل انعام میمن
Share
SHARE

شرجیل انعام میمن نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو تجویز دی ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کراچی میں اپنا کیمپ آفس قائم کرے تاکہ پروجیکٹ کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو کراچی میں کیمپ آفس قائم کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ رابطہ مستحکم ہو اور پاکستان کے پہلے بایو گیس پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹ ( بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ) میں روز مرہ کی رکاوٹیں اور مسائل خوش اسلوبی سے حل کئے جائیں اور پروجیکٹ کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔

یہ تجویز صوبائی وزیر نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد سے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک اجلاس میں دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی سربراہی سینیئر اربن ٹرانسپورٹ اسپیشلسٹ لائیڈ رائٹ کر رہے تھے، جب کہ وفد میں سینیئر آپریشنز منیجر لیزا جین ، سینیئر پروجیکٹ آفیسر شوکت شفیع ، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر طاہر شیخ ، کنسلٹنٹ صادق آفتاب بھی شامل تھے۔

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی زبیر چنہ، جی ایم انفراسٹرکچر ٹرانس کراچی پیر سجاد اور دیگر بھی شریک تھے۔

اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون ماڈل کالونی سے نمائش چورنگی تک بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور پروجیکٹ میں حائل رکاوٹوں ، مسائل کے حل سمیت بس ڈیپو اور بایو گیس پلانٹ پر کام کے آغاز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

شرجیل انعام میمن نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کی 100 فیصد اونر شپ لیتی ہے ، پروجیکٹ کراچی کی گنجان آبادی میں زیر تعمیر ہے، جس میں کئی محکموں کی انسٹالیشن موجود ہیں، تاہم سندھ حکومت تمام مسائلِ دور کرنے کےلئے کمیٹڈ ہے، پروجیکٹ میں جتنے بھی ایڈمنسٹریٹو مسائل ہیں ، ان کے حل کے لئے سندھ حکومت ہر وقت موجود ہے۔

صوبائی وزیر نے وفد کو آگاہی دی کہ بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کے لئے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے الہ دین پارک میں بس ڈیپو کی تعمیر کے لیے زمین ٹرانس کراچی کے حوالے کر دی ہے ، جب کہ بھینس کالونی میں بائیو گیس پلانٹ کی تعمیر کے لیے بھی زمین مختص کر دی ہے ، کے ایم سی جلد یہ زمین ٹرانس کراچی کے حوالے کر دے گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی خواہاں ہے، سندھ حکومت کی جانب سے حال ہی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں شروع کئے گئے کامیاب منصوبوں کے بعد عوام کی دلچسپی ان منصوبوں میں بڑھ گئی ہے، کراچی کی عوام چاہتی ہے کہ انہیں بی آر ٹی ریڈ لائن جلد از جلد سہولت میسر آ جائے۔

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو تجویز دی کہ بینک کراچی میں اپنا کیمپ آفس قائم کرے تاکہ پروجیکٹ کے روزانہ کے معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو سکیں اور پروجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز ہو، ایشیائی ترقیاتی بینک کے سینئر اربن اسپیشلسٹ لائیڈ رائٹ نے پروجیکٹ میں حائل رکاوٹوں، بالخصوص کے الیکٹرک کی انسٹالیشن کی نشاندہی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ بالخصوص وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے پروجیکٹ کو اپنا بھرپور وقت دیا ہے، جس سے پروجیکٹ میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سندھ حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ سے ہر ممکن تکنیکی معاونت اور تعاون جاری رکھے گا۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, ایشیائی ترقیاتی بینک, شرجیل انعام میمن
Shafqat Memon فروری 1, 2023
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article خواجہ آصف خواجہ آصف نے ضرب عضب جیسے آپریشن کے آغاز سے قبل قومی اتفاق رائے کی تجویز پیش کی۔
Next Article فاسٹ بولر شاہنواز دھانی شاہنواز ڈاہانی اپنے اسکول پہنچ گئے

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?