News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: سندھ اور بلوچستان میں سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ، کے پی تیسرے نمبر پر
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > سندھ اور بلوچستان میں سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ، کے پی تیسرے نمبر پر
پاکستانتازہ ترین

سندھ اور بلوچستان میں سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ، کے پی تیسرے نمبر پر

Published جون 21, 2024 Tags: Featured ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ بجلی ضلع کی بنیادوں پر بند نہیں کی جاتی، بجلی فیڈرز کے لحاظ سے بند کی جاتی ہے پنجاب میں لوڈ شیڈنگ تو ہے لیکن اتنے بڑے پیمانے پر نہیں ہے کیونکہ تقابلی لحاظ سے خیبر پختونخوا اس معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ فہرست لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ہے جو 12 گھنٹے سے
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: علی امین گنڈا پور کے شور شرابے کو درست مان بھی لیا جائے اور بظاہر کئی لوگ ایسا سمجھتے بھی ہیں کہ خیبر پختونخوا میں طے شدہ گھنٹوں سے زیادہ لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے تو یہ صورتحال حقیقت سے برعکس ہے، سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ سندھ میں ہوتی ہے جس کے بعد دوسرا نمبر بلوچستان کا ہے۔

خیبر پختونخوا اس معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ فہرست لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ہے جو 12 گھنٹے سے زائد ہے اور اس کی وجہ بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہے۔ کے پی میں 198 فیڈرز، سندھ میں 605 فیڈرز جب کہ بلوچستان میں 540 فیڈرز پر 12 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔

پنجاب میں لوڈ شیڈنگ تو ہے لیکن اتنے بڑے پیمانے پر نہیں ہے کیونکہ تقابلی لحاظ سے یہاں بجلی چوری کم ہے۔ پنجاب میں لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ شہر قصور وزیراعظم شہباز شریف کا انتخابی حلقہ بھی ہے۔ اس شہر میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 6 گھنٹے تک ہے۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ بجلی چوری ایک مرتبہ پھر بتدریج بڑھ گئی ہے کیونکہ عبوری حکومت نے اس رجحان کو روکنے کیلئے جو اقدامات کیے تھے وہ عملاً الیکشن کے نتیجے میں منتخب ہونے والی حکومت کے دور سے شروع ہونا تھے۔

طویل لوڈشیڈنگ کا معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے ڈی آئی خان کے ایک گرڈ اسٹیشن پر جا کر دھمکی دی کہ اگر بجلی 12 گھنٹے سے زائد رہی تو وہ گرڈ اسٹشین کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔ وزیراعلیٰ کا آبائی شہر ڈی آئی خان ایسے شہروں میں شامل ہے جہاں بجلی چوری 80 فیصد سے زیادہ ہے۔

ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ بعض علاقوں مثلاً بنوں ضلع میں بجلی چوری 95 فیصد تک ہے اور یہاں لوگوں کو بل ادا کرنے کی ترغیب بھی کوئی نہیں دیتا، ساتھ ہی نادہندگان کی بجلی بحال کرنے کیلئے بھی دباؤ ڈالا جاتا ہے۔

ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ بجلی ضلع کی بنیادوں پر بند نہیں کی جاتی، بجلی فیڈرز کے لحاظ سے بند کی جاتی ہے۔ مثلاً کے پی میں 198 فیڈرز ہیں جہاں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس ہزارہ ڈویژن میں لوڈشیڈنگ کم ترین سطح پر ہے۔ بندش ان علاقوں میں کی جاتی ہے جہاں چوری 20 فیصد سے زیادہ ہے۔ حیرانی کی بات ہے کہ مردان شہر کو بجلی کی چوری سے پاک شہر بنانے کیلئے پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا تھا لیکن یہاں بھی صورتحال ابتر ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے بجلی چوری صفر پر لانے کے بعد شہر کو لوڈشیڈنگ فری قرار دینے کیلئے مردان کا دورہ کیا۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ بجلی ضلع کی بنیادوں پر بند نہیں کی جاتی، بجلی فیڈرز کے لحاظ سے بند کی جاتی ہے, پنجاب میں لوڈ شیڈنگ تو ہے لیکن اتنے بڑے پیمانے پر نہیں ہے کیونکہ تقابلی لحاظ سے, خیبر پختونخوا اس معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ فہرست لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ہے جو 12 گھنٹے سے
Habib Ur Rehman جون 21, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article غیر ملکی سرزمین پر بھارتی دہشت گردی کے نئے انکشافات منظر عام پر آگئے
Next Article ملک میں فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوگیا

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?