News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: لوگوں کو سڑک پر کھڑا کرنے کے بجائے باعزت طریقے سے مدد پہنچائی جائے، شرجیل انعام میمن
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
احتساب عدالت
News Views > پاکستان > لوگوں کو سڑک پر کھڑا کرنے کے بجائے باعزت طریقے سے مدد پہنچائی جائے، شرجیل انعام میمن
پاکستانتازہ ترین

لوگوں کو سڑک پر کھڑا کرنے کے بجائے باعزت طریقے سے مدد پہنچائی جائے، شرجیل انعام میمن

Published اپریل 1, 2023 Tags: Featured شرجیل انعام میمن
Share
SHARE
کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں سائٹ ایریا میں فیکٹری مالکان کی جانب سے زکواۃ تقسیم کے دوران افسوسناک واقعے پر بہت دکھ ہے۔ نجی کمپنی زکوات تقسیم کررہی تھی، جس کی انہوں نے کسی کو اطلاع نہیں دی تھی جس کی وجہ سے یہ سانحہ رونما ہوا، یہ نہیں کہوں گا کہ کمپنی والوں کی نیت درست نہیں تھی لیکن ان کا طریقہ درست نہیں تھا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس نے اس واقعے کی ایف آئی آر کاٹی ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ نے اس واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے 5، 5 لاکھ اور زخمی ہونے والوں کے لئے ایک , ایک لاکھ امداد کا اعلان کیا ہے ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ امداد کسی جان کا مداوا نہیں لیکن پریشان حال خاندانوں کی مدد کے لئے ہے، سندھ حکومت نے پورے پاکستان میں مفت آٹے کی تقسیم کی صورتحال کو دیکھ کر سندھ میں آٹے کی تقسیم کے بجائے نقد رقوم بی آئی ایس پی کے تعاون سے مستحقین تک پہنچانے کے لئے مربوط حکمت عملی بنائی ہے.

انہوں نے کہا کہ مستحق خاندانوں کو سبسڈائزڈ آٹے کی خریداری کے لئے 2 ہزار روپے فی خاندان کے حساب سے 78 لاکھ خاندانوں کو دیئے جائیں گے اور اس سلسلے میں 30 مارچ تک 38 لاکھ 24 ہزار ایک سو پینتالیس مستحقین کو موبائل فون پر میسج بھیجے جاچکے ہیں، جن میں سے 10 لاکھ سے زائد افراد اب تک 2 ارب,14 کروڑ ,25 لاکھ 64 ہزار روپے کیش کراچکے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کی سوچ یہ ہے کہ لوگوں کو سڑک پر کھڑا کرنے کے بجائے باعزت طریقے سے مدد پہنچائی جائے۔انہوں نے بتایا کہ ماہ رمضان میں ساڑھے 15 ارب روپے کی سبسڈی دے دی جائے گی، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ مستحق ہے تو قریبی بی آئی ایس پی مرکز سے رجوع کرے، انہیں 24 گھنٹوں میں رجسٹرڈ کردیا جائے گا ۔

شرجیل انعام میمن نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں آئین و قانون کی اتنی بے توقیری کبھی نہیں ہوئی جتنی آج ہو رہی ہے، پچھلے مہینے لاہور میں پولیس پر تشدد کیا گیا ۔پولیس پر پیٹرول بم پھینکے گئے۔

پولیس والوں کو زخمی کیا گیا لیکن جو لوگ اس الزام میں گرفتار کئے گئے ان کی ضمانت ہوگئی، پولیس والے سیکیورٹی پر مامور ہوتے ہیں لیکن پولیس والوں پر تشدد پر کوئی سوموٹو نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہر شخص ڈھٹائی ،دھونس، دھاندلی اور لاقانونیت پر اتر آئے اور خود ہی یہ فیصلہ کرلے کہ میں نے گرفتاری دینی ہے یانہیں تو پھر اس طرح تو یہ معاشرہ انارکی اور ڈنڈے اور غنڈہ گردی کا معاشرہ بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کیا یاسمین راشد اور عارف علوی نے اپنی آڈیو کی تردید کی۔لیکن قانون خاموش ہے اور اس ملک میں قانون کا تماشا بنایا جاتا ہے،جسٹس وقار سیٹھ کی ججمنٹ تھی کہ بی آر ٹی پشاور کا کیس نیب میں چلے لیکن اس کیس پر آج تک اسٹے آرڈر لیا جارہا ہے اور انہیں اسٹے مل بھی رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں چیلنج دیتا ہوں کہ عمران خان کی پارٹی کا ایک شخص ایسا نہیں جو اس اسٹے آرڈر کا دفاع کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسا کب تک چلے گا اور ایک پولیٹیکل پارٹی کو لاقانونیت کی کب تک اجازت دی جاتی رہے گی اور کب تک ایک ملک میں دو نظام چلتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج صادق اور امین بنانے والا کہاں ہے ؟انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے ریفرنس کو کیوں نہیں وقت دیا اور سناجاتا اور شہید بی بی کے مقدمے کے لئے غیر معینہ مدت کی تاریخ کیوں دی گئی ہے؟

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ہمیشہ دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی لیکن پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کے لئے تکلیفیں جھیلیں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے ، عوام کو اس میں دلچسپی نہیں کہ حکومت کیا کر رہی ہے اور عدالتیں کیا کر رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کے سیلاب متاثرین کو گھر بناکر دینے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کو فصل لگانے کے لئے امداد دے رہی ہے،آج کے دور میں علاج بہت بڑا مسئلہ ہے، سندھ حکومت عوام کو علاج کی بالکل مفت اور شاندار علاج کی سہولیات میسر ہیں جن میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے بولتے ہیں ریمارکس نہیں، ہمیں کسی اختلاف نہیں، عدالتوں کے فیصلے بولنے چاہئیں تاکہ یہ فیصلے دوسروں کے لیے مثال بننے چاہیے اور سب کے لیے ایک قانون ہو ۔قانون سب کے لیے ایک جیسا ہوگا تو ملک چل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنی ہے، اس ملک کی معیشت کی حفاظت کرنی ہے اور آئین کی حفاظت کرنی ہے۔ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, شرجیل انعام میمن
Habib Ur Rehman اپریل 1, 2023
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا نام بھارتی نصابی کتاب میں شامل
Next Article شمالی بلوچستان پاک- ایران سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 4 سپاہی شہید

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?