News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: بالی کے کنگ شاہ رخ خان کی بھی فلم ‘انیمل’ پر کڑی تنقید
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > انٹرٹینمنٹ > بالی کے کنگ شاہ رخ خان کی بھی فلم ‘انیمل’ پر کڑی تنقید
انٹرٹینمنٹتازہ ترین

بالی کے کنگ شاہ رخ خان کی بھی فلم ‘انیمل’ پر کڑی تنقید

Published جنوری 12, 2024 Tags: ‘انیمل’ پر تنقید Featured رنبیر کپور کی سُپر ہٹ ایکشن فلم رومانوی کنگ شاہ رخ خان
Share
SHARE

نئی دہلی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے رومانوی کنگ شاہ رخ خان نے بھی ڈھکے چھپے الفاظ میں اسٹار رنبیر کپور کی سُپر ہٹ ایکشن فلم ‘انیمل’ پر تنقید کردی۔2023 میں بالی ووڈ کو تین سُپر ہٹ فلمیں ’پٹھان‘، ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ دینے کے اعزاز میں 10 جنوری کو نئی دہلی میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران شاہ رخ خان کو ’انڈین آف دی ایئر ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔شاہ رخ خان نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے تقریر بھی کی جس میں اُنہوں نے فلموں میں اپنے خوش اخلاق اور رومانوی کرداروں پر بات کرتے ہوئے ڈھکے چھپے الفاظ میں فلم ‘انیمل’ پر بھی شدید تنقید کی۔

تقریر کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ “میں ایک خوش مزاج انسان ہوں اور میں اپنی فلموں میں بھی ایسے ہی کردار کرنا پسند کرتا ہوں جنہیں دیکھ کر میرے مداحوں کو اُمیدیں ملیں کیونکہ فلمی کرداروں کا معاشرے پر گہرا اثر پڑتا ہے”۔

شاہ رخ خان نے فلم ‘انیمل’ کا نام لیے بغیر کہا کہ “میرا ماننا یہ ہے کہ فلم میں ولن کو ہیرو کے طور پر نہ دکھایا جائے، اگر میں کسی فلم میں منفی کردار کروں تو اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ میں فلم میں کتے کی موت مروں، مجھے بہت زیادہ تکلیف ہو کیونکہ منفی کردار کو ہیرو دکھانا مناسب نہیں”۔

اداکار نے مزید کہا کہ “فلموں میں برائی کو فروغ دینے کے بجائے اُس بُرائی کو معاشرے سے ختم کرنا دِکھانا چاہیے تاکہ اس سے فلمی شائقین پر بھی مثبت اثر پڑے اور لوگوں میں ہمت پیدا ہو”۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے اپنی تقریر میں رنبیر کپور کی فلم ‘انیمل’ کا نام نہیں لیا لیکن اُن کا یہ بیان ‘انیمل’ کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے بعد ہی سامنے آیا ہے۔

شاہ رخ خان سے قبل معروف بھارتی شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر اور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی فلم ‘انیمل’ پر سخت تنقید کی تھی۔

جاوید اختر نے ایک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے فلم ‘انیمل’ کا نام لیے بغیر، اس فلم کے سین کا حوالہ دیتے ہوئے فلم کی کامیابی پر سخت تنقید کی تھی۔

جاوید اختر نے کہا تھا کہ ‘ایک فلم ہے جس میں ایک مرد کسی عورت سے اپنا جوتا چاٹنے کا مطالبہ کرتا ہے، فلم میں مرد کہتا ہے کہ عورت کو مارنا بالکل ٹھیک ہے اور اگر یہ فلم سُپر ہٹ ہوجائے تو یہ معاشرے کے لیے خطرناک ہے’۔

دوسری جانب کنگنا رناوت نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ ‘ایسی فلموں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے جن میں عورت کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے، اُنہیں جوتے چاٹنے کا کہا جاتا ہے’۔

یاد رہے کہ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی رنبیر کپور کی سُپر ہٹ فلم ‘انیمل’ 2023 میں یکم دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی اور اب تک اس فلم نے دُنیا بھر سے مجموعی طور پر 800 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔

اس فلم میں رنبیر کپور کو ایک انتقامی بیٹے کے طور پر دِکھایا ہے جو اپنے والد کا بدلہ لینے کے لیے ایک خونخوار گینگسٹر بن جاتا ہے اور بےرحمی سے قتل کرتا ہے اور فلم میں رنبیر کپور خواتین کے ساتھ ناروا سلوک بھی کرتے ہیں۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: ‘انیمل’ پر تنقید, Featured, رنبیر کپور کی سُپر ہٹ ایکشن فلم, رومانوی کنگ شاہ رخ خان
Habib Ur Rehman جنوری 12, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان میں پولیس کا پہلا سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ قائم
Next Article اسلام آباد:سی ڈی اے نے شہری کو قبرستان میں پلاٹ بیچ دیا، چیئرمین کو توہین عدالت کا نوٹس

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?