News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: کوئٹہ:کانگو وائرس بے قابو ہو گیا،1 ہلاک،مزید 5 مریض کراچی منتقل
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > صحت > کوئٹہ:کانگو وائرس بے قابو ہو گیا،1 ہلاک،مزید 5 مریض کراچی منتقل
صحت

کوئٹہ:کانگو وائرس بے قابو ہو گیا،1 ہلاک،مزید 5 مریض کراچی منتقل

Published نومبر 7, 2023 Tags: Featured چیچڑی کے کاٹنے سے وائرس انسان میں منتقل ہو جاتا ہے
Share
SHARE

کوئٹہ (ہیلتھ ڈیسک): کوئٹہ میں کانگو وائرس کی صورتحال سنگین رخ اختیار کرگئی ہے جہاں ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا جب کہ کوئٹہ کے سنڈیمن ہسپتال میں کریمین کانگو ہیمرجک فیور (سی سی ایچ ایف) وائرس سے متاثرہ مزید 5 مریضوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا۔میڈیائی رپورٹ کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں بلوچستان سے لائے گئے مریضوں کی کل تعداد 11 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے کانگو بخار کے 11 مریضوں کو گزشتہ 2 روز کے دوران آغا خان یونیورسٹی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ہسپتال مرض کی تشخیص کے لیے اپنے طریقہ کار کے مطابق عمل کر رہا ہے، اس لیے صرف ان ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز کو کراچی بھیجا جا رہا تھا جن کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

بلوچستان کے محکمہ صحت کے ایک عہدیدار کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے محکمہ صحت سندھ کے ترجمان شبیر علی بابر نے کہا کہ سی سی ایچ ایف وبا کے باعث کوئٹہ کے ہسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، انہوں نے کہا کہ خاص طور پر بیمار ڈاکٹر کی کراچی منتقلی کے دوران موت کے بعد کراچی میں بھی بہت زیادہ تشویش پائی جاتی ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے 8 بستروں پر مشتمل سی سی ایچ ایف آئسولیشن یونٹ قائم کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عملہ چوبیس گھنٹے موجود رہے گا، کراچی میں اب تک کوئی سی سی ایچ ایف کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

یہ وائرس مویشی گائے، بیل، بکری، بکرا، بھینس اور اونٹ، دنبوں اور بھیڑ کی کھال سے چپکی چیچڑوں میں پایا جاتا ہے، چیچڑی کے کاٹنے سے وائرس انسان میں منتقل ہو جاتا ہے۔

اس بیماری میں جسم سے خون نکلنا شروع ہوجاتا ہے۔ خون بہنے کے سبب ہی مریض کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

یہ وائرس زیادہ تر افریقہ اور جنوبی امریکا ’مشرقی یورپ‘ ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں پایا جاتا ہے، اسی بنا پر اس بیماری کو افریقی ممالک کی بیماری کہا جاتا ہے، یہ وائرس سب سے پہلے 1944 میں کریمیا میں سامنے آیا، اسی وجہ سے اس کا نام کریمین ہیمرج رکھا گیا تھا۔

کانگو وائرس کا مریض تیز بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے، اسے سردرد، متلی، قے، بھوک میں کمی، نقاہت، کمزوری اور غنودگی، منہ میں چھالے، اورآنکھوں میں سوجن ہوجاتی ہے۔

علامات: تیز بخار سے جسم میں سفید خلیات کی تعداد انتہائی کم ہوجاتی ہے جس سے خون جمنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ متاثرہ مریض کے جسم سے خون نکلنے لگتا ہے اورکچھ ہی عرصے میں اس کے پھیپھڑے تک متاثر ہوجاتے ہیں، جبکہ جگر اور گردے بھی کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور یوں مریض موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ اس لیے ہر شخص کو ہر ممکن احتیاط کرنی چاہیے۔

احتیاطی تدابیر: کانگو سے متاثرہ مریض سے ہاتھ نہ ملائیں، مریض کی دیکھ بھال کرتے وقت دستانے پہنیں، مریض کی عیادت کے بعد ہاتھ اچھی طرح دھوئیں، لمبی آستینوں والی قمیض پہنیں، جانور منڈی میں بچوں کو تفریح کرانے کی غرض سے بھی نہ لے جایا جائے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, چیچڑی کے کاٹنے سے وائرس انسان میں منتقل ہو جاتا ہے
Habib Ur Rehman نومبر 7, 2023
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ڈی آئی خان؛ آئل اینڈ گیس کمپنی کے دفتر پر حملہ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق
Next Article اسٹاک ایکسچینج میں 441 پوائنٹس کی تیزی، انڈیکس کی 54 ہزار کی نئی بلند سطح عبور

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?