News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: پی ایس ایل 9؛ قلندرز اپنا دوسرا میچ بھی ہار گئے، گلیڈی ایٹرز کی مسلسل دوسری فتح
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > تازہ ترین > پی ایس ایل 9؛ قلندرز اپنا دوسرا میچ بھی ہار گئے، گلیڈی ایٹرز کی مسلسل دوسری فتح
تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل 9؛ قلندرز اپنا دوسرا میچ بھی ہار گئے، گلیڈی ایٹرز کی مسلسل دوسری فتح

Published فروری 20, 2024 Tags: Featured خواجہ نافع نے 60 رن کی ناقابل شکست اننگ کھیلی
Share
SHARE

(ویب ڈیسک ):ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے188 رن کا ہدف دیا تھا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں7 وکٹ پر187رن بنائے۔

قلندرز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 62 رن بنا کر نمایاں رہے، جہاں داد خان نے جارحانہ 45 رن کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

جہاں داد خان کی17گیندوں پرمشتمل اننگ میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

ان کے علاوہ سکندر رضا نے 18 اور رسی وین ڈر ڈیوسن نے 15 رن بنائے، شاہین آفریدی نے 12 اور عبداللہ شفیق نے 11 رن اسکورکیے، فخرزمان اور کارلوس براتھ ویٹ نے 6 ، 6 رن بنائے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین اور عقیل حسین نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمدعامر ، محمد وسیم اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہورقلندرز کا 188 رن کا ہدف 5 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔

گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نافع نے 60 رن کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، خواجہ نافع کی 31گیندوں پر مشتمل اننگ میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

سعود شکیل نے 40 اور جیسن روئے نے 24 رن بنائے، کپتان رائیلی روسو نے 18، ردرفورڈ نے 14 اور سرفرازاحمد نے 11رن بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں آج کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تاہم لاہور قلندرز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، لورکان ٹکر اور ڈیوڈ ویساکی جگہ کارلوس براتھویٹ اور سکندر رضا ٹیم میں شامل کیےگئے ۔

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا کو آج کے میچ میں آرام دیا گیا، ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہےکہ ڈیوڈویسا کو ٹانگ میں ہلکی تکلیف کے باعث احتیاطی طور پر آرام دیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ ٹورنامنٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے جب کہ لاہور قلندرز کو اپنے دونوں میچوں میں شکست کا سامنا رہا ہے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, خواجہ نافع نے 60 رن کی ناقابل شکست اننگ کھیلی
Habib Ur Rehman فروری 20, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لندن: بافٹا فلم ایوارڈز کے دوران بھی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج
Next Article پی پی وزارتیں نہ لینے پر بضد، حکومت سازی کیلئے اہم بیٹھک آج پھر ہوگی

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?