News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: مذہبی جماعتوں کا احتجاج؛ جڑواں شہروں کے راستے بند، ریڈزون سیل
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > مذہبی جماعتوں کا احتجاج؛ جڑواں شہروں کے راستے بند، ریڈزون سیل
پاکستانتازہ ترین

مذہبی جماعتوں کا احتجاج؛ جڑواں شہروں کے راستے بند، ریڈزون سیل

Published اگست 22, 2024 Tags: Featured جڑواں شہروں کے راستے بند ریڈزون سیل سپریم کورٹ کے سامنے مذہبی جماعتوں کے احتجاج مبارک ثانی کیس کے فیصلے کے خلاف
Share
SHARE

راولپنڈی- اسلام آباد (ویب ڈیسک): : مبارک ثانی کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے سامنے آج مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے اپیل کی وجہ سے جڑواں شہروں کے راستے بند کرکے ریڈزون کو سیل کردیا گیا اور اسکولوں کی چھٹی کردی گئی۔رات گئے سے موٹر وے سمیت جڑواں شہروں کے راستے بند کرکے آج اسکولوں کو بھی چھٹی دے دی گئی ہے، جب کہ پی ٹی آئی نے بھی جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے ترنول جلسے کے حوالے سے اجازت نامہ اچانک منسوخ کردیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے ہر صورت جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

آج رات ہی سے موٹر وے سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی کی جانب جانے والے تمام راستے کنٹینر اور دوسری رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیے گئے ہیں جب کہ اسکولوں کے لیے بھی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

راستے بند ہونے سے علی الصبح ہی سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ کئی مقامات پر راستہ نہ ملنے کے سبب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ راولپنڈی میں پاک بنگلا ٹیسٹ سیریز کی وجہ سے مہمان ٹیم موجود ہے، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے بھی گزشتہ روز صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی تھی، جس کے تحت جلسوں، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ اس تین روزہ پابندی کا اطلاق آج 22 اگست سے شروع ہوگیا۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جلسے اور سیاسی قافلوں کے پیش نظر ریڈ زون کو سیل کردیا گیا ہے اور سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے آج 22 اگست کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے صورتحال کے تناظر میں اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ بچوں کی حفاظت کے پیش نظر اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان ایجوکیشن بورڈ کے مطابق میٹرک ضمنی امتحانات کے جاری پرچے معمول مطابق ہوں گے۔ آج جمعرات 22 اگست کا پرچہ بھی معمول مطابق ہوگا۔ میٹرک ضمنی امتحانات کے راولپنڈی میں صرف 6 امتحانی مراکز ہیں۔

علاوہ ازیں آج جمعرات 22 اگست کو میٹرو سروس بھی معطل کردی گئی ہے اور بس اسٹیشنز کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اور پنجاب میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی پولیس نے مرکزی شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔ جی ٹی روڈ پر سواں کے قریب بھی کنٹینرز کھڑے کرکے شاہراہ کو دونوں جانب سے بلاک کردیا گیا ہے۔ اسی طرح سیکستھ روڈ پر بھی رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں اور فیض آباد کی جانب کسی کو آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

ٹی چوک روات کے قریب بھی شاہراہ بند ہے۔ فیض آباد سے اسلام آباد کی انڑی بھی بند کردی گئی ہے۔ کیرج فیکٹری کے مقام پر بھی شاہراہ کو بند کیاگیا ہے ۔ قومی شاہراہ روات چک بیلی موڑ مندرہ و دیگر مقامات پر سے بلاک کی گئی ہے۔ سرکاری و تعلیمی اداروں کی گاڑیاں روڈ بلاک ہونے کے سبب واپس جا رہی ہیں۔

قبل ازیں پاک بنگلا ٹیسٹ میچ بھی جاری ہے، اس سلسلے میں ٹیموں کو مختلف روٹ سے اسٹیدیم پہنچا دیا گیا ہے۔

جڑواں شہروں میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹوں، پابندیوں اور سختی کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے ترنول میں ہونے والا آج کا جلسہ ایک بار پھر منسوخ کردیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جلسہ ملتوی کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اب 8 ستمبر کو جلسہ کرے گی۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے این او سی پی ٹی آئی کے لوگوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ آج کے جلسے میں آنے والے لوگوں کی ایکسپریس چوک سے گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, جڑواں شہروں کے راستے بند, ریڈزون سیل, سپریم کورٹ کے سامنے مذہبی جماعتوں کے احتجاج, مبارک ثانی کیس کے فیصلے کے خلاف
Habib Ur Rehman اگست 22, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سلمان خان ایک بار پھرڈبل رول میں‌آرہے ہٰں،’سکندر‘ کے ایکشن مناظر کیلئے دس ہزار پسٹلز اور بلٹس کا آرڈر
Next Article جوبائیڈن کا نیتن یاہو پر جنگ بندی مذاکرات قبول کرنے کیلئے دباؤ، دوبارہ قاہرہ میں بیٹھک لگانے کا فیصلہ

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?