News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: فلم پٹھان کی کراچی میں غیرقانونی نمائش
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
فلم پٹھان ,بھارتی فلم
News Views > انٹرٹینمنٹ > فلم پٹھان کی کراچی میں غیرقانونی نمائش
انٹرٹینمنٹ

فلم پٹھان کی کراچی میں غیرقانونی نمائش

Published فروری 1, 2023 Tags: Featured بھارتی فلم فلم پٹھان
Share
SHARE

پاکستان میں باضابطہ طور پر ریلیز نہ ہونے کے باوجود پڑوسی ملک بھارت میں کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑنے والی پاکستان مخالف فلم پٹھان کی ڈی ایچ اے کراچی میں غیر قانونی نمائش کا انکشاف ہوا ہے۔

فروری 2019 میں بالاکوٹ میں بھارتی جنگی طیاروں کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد فلم نمائش کنندگان کی ایسوسی ایشن نے کسی بھی بھارتی فلم کو پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد چار سال گزرنے کے باوجود پاکستان میں کوئی بھارتی فلم باضابطہ طور پر ریلیز نہیں ہو سکی ہے۔

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے باوجود فیس بک پر 2 نمایاں پیجزپر ڈھٹائی کے ساتھ ایک اشتہار شیئر کیا جارہا ہے۔جس میں 900 روپے میں فلم پٹھان کےٹکٹ فروخت کیے جارہے ہیں۔

فلم میں دلچسپی رکھنے والے صارفین نے اشتہار شیئر کیے جانے کے فوری بعدفلم کی نمائش کے مقام اورفلم کے معیار سے متعلق سوالات کیے جبکہ کچھ صارفین نے پاکستان میں متنازع بھارتی فلم کی نمائش پر اعتراض بھی کیا تاہم ان تمام صارفین کو جواب دینے کے بعد ایک فون نمبر پر کال کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

فلم کی غیرقانونی نمائش کا اہتمام کرنے والی کمپنی کا نام’فائر ورک ایونٹس‘ہے لیکن سوشل میڈیا پراس نام سے صرف ایک کمپنی برطانیہ میں پائی جاتی ہے جس نے شاہ چارلس کی تاجپوشی کے موقع پر آتش بازی کے پروگرام میں اشتراک کا دعویٰ کررکھا ہے۔

فیس بک پیج پر دعویٰ کیا گیا کہ ہفتے کے دن کے تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے ہیں۔صارفین کے مطالبے پرانہوں اتوار کو بھی دو اضافی شوز شام 4:30 سے ​​7:30 اور رات 8 بجے سے 11 بجے تک منعقد کرنے کا اعلان کیا۔

ڈان کی نمائندہ نے فلم کی نمائش کا مقام جاننے کیلیے دیے گئے نمبر پر فون کیا توبتایاگیا کہ دونوں دن فلم کی نمائش مختلف مقامات پر ہوگی۔ ایک مقام خیابان شہباز کمرشل ایریا میں واقع ہے جبکہ دوسرا مقام نہیں بتایا گیا۔

روزنامہ ڈان کے مطابق ایک نوجوان خاتون نے مصنوعی امریکی لہجے میں جواب دیا کہ”فلم کی نمائش کیلیے مقررہ جگہ پر کچھ تعمیرات ہورہی ہیں لہٰذا ابھی ہمیں مقام کے بارے میں معلوم نہیں ہے“۔

بعدازاں اس نے میسیج کیا کہ اتوارکے دن ہونے والی نمائش جمعہ 3 فروری کو منتقل کردی گئی ہےاور اس نے جمعے کو فلم کی نمائش کیلیے اتحاد کمرشل میں طے شدہ مقام کی لوکیشن بھی شیئر کی۔

فلم کے پرنٹ کے معیار کے بارے میں استفسار پر ایک صارف کو بتایا گیا کہ” یہ ایچ ڈی کوالٹی نہیں ہے لیکن اچھی اور صاف ہے “۔ جبکہ اسکرین کے سائز سے متعلق سوال پر بتایا گیا کہ” یہ ایک پروجیکٹر اسکرین ہے جس کا لمائی 8 فٹ اور چوڑائی 10 فٹ ہے“۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ فلم بینوں کےلیے ناشتے کا اہتمام ہے یا خود لانا ہوگا؟ اس پر بتایا گیا کہ فلم بین کھانے پینے کی اشیا خرید سکتے ہیں بعد ازاں دو میں ایک فیس بک پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی جبکہ دوسری اپنی جگہ موجود تھی۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, بھارتی فلم, فلم پٹھان
Shafqat Memon فروری 1, 2023
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article تنخواہ میں گزارہ مشکل: برطانیہ میں اساتذہ اور ٹرید یونینز آج ہڑتال پر
Next Article سپریم کورٹ سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے ختم ہونے والے نیب کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?