پرینیتی چوپڑا نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا کی تصاویر جاری کیں، جنہوں نے فوری طور پر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی۔
پرینیتی نے جو پہلی تصویر شیئر کی وہ ایک کولاج تھی، جس میں 2023 میں ان کی منگنی اور 2018 میں پریانکا کی منگنی کا موازنہ دکھایا گیا تھا۔
اشک زادے کی اداکارا کو مسکراتے ہوئے گلوکا
ر کے چہرے پر ہلدی لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، دوسری تصویر میں کوانٹیکو اداکارہ راگھو چڈھا کے ماتھے پر تلک لگاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
پرینیتی نے ایک اور تصویر شیئر کی، جس میں دونوں بہنوں کو ایک دوسرے کے خاص دن پر گرمجوشی کے ساتھ ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا ‘5 سال کا وقفہ’۔
تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں، ہر کوئی ان دونوں کے درمیان بہنوں کے رشتے کی تعریف کر رہا ہے۔
پرینیتی چوپڑا ان دنوں دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اپنی اگلی فلم چمکیلا کی تیاریوں میں مصروف ہیں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا فلم ‘لو اگین’ میں نظر آئیں گی۔