News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: پاک چین تعلقات ستاروں سے بلند ہوچکے مگر ایک جماعت پروپیگنڈا کررہی ہے، احسن اقبال
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > پاک چین تعلقات ستاروں سے بلند ہوچکے مگر ایک جماعت پروپیگنڈا کررہی ہے، احسن اقبال
پاکستانتازہ ترین

پاک چین تعلقات ستاروں سے بلند ہوچکے مگر ایک جماعت پروپیگنڈا کررہی ہے، احسن اقبال

Published جون 19, 2024 Tags: Featured احسن اقبال نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور جب ہم سیاست کرتے ہیں تو ہمیں سیاست اور ریاست میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کا روایتی رشتہ جو ہم کہا کرتے تھے کہ ہمالیہ کی چوٹیوں سے بلند ہے اب ستاروں اور آسمانوں سے بلند ہو چکا ہے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر پرائمری اسکول کے بچے سے بھی پوچھیں گے
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): لاہور: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات ہمالیہ، بادل اور ستاروں سے بلند ہوچکے ہیں مگر ایک جماعت پروپیگنڈا کررہی ہے کہ تعلقات میں کمی آگئی ہے۔مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت نے ٹرول گردی کا فن سیکھا ہے جس کے ذریعے اداروں اور سیاسی مخالفین کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت نے ٹرول گردی کا فن سیکھا ،جس کے ذریعے دباؤ میں لانے کی کوشش کرتی ہے، گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان ،چین کے تعلقات پر پروپیگنڈا کر کے تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے خدانخواستہ تعلقات میں کمی آ گئی ہے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر کہا کہ’اس جماعت نے جہاں فوج ،عدلیہ اور اپوزیشن کو رگڑا وہیں گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان اور چین کے تعلقات پر ٹرولنگ شروع کی ہوئی ہے اوریہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ خدانخواستہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی کمی آ گئی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ میں بہت ادب سے پی ٹی آئی کے دوستوں سے کہوں گا کہ اپنی سیاست اور ریاست کے مفادات میں فرق کرنا سیکھیں، آپ ریاست کو اپنی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھا سکتے، آپ اگر ریاست کے مفادات کے ساتھ کھیلیں گے تو آپ کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،اگر آپ یہ چاہیں کہ اسمبلیوں سے ٹی اے ڈی اے بھی وصول کریں اور سڑکوں پر انتشار بھی پیدا کریں ملک کی ترقی کو سبوتاکریں تو اس کی اجازت نہ قوم دے گی نہ ہم دیں گے نہ کوئی ملک کے اندر دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جیل میں ہیں ،پہلی بار ایسی جماعت سامنے آئی ہے جس کا مفاد ملک یا ریاست نہیں بلکہ اس کا لیڈر ہے، اگر وہ ہے تو ریاست ہے اگر وہ نہیں ہے تو ریاست نہیں ہے، پاکستان کی ریاست مضبوط ہے پاکستان کے چوبیس کروڑ عوام اس کے پشت کے اوپر ہیں ۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور جب ہم سیاست کرتے ہیں تو ہمیں سیاست اور ریاست میں فرق سمجھنا چاہیے، سیاست میں تو اتار چڑھاؤ ہو سکتا ہے لیکن ہماری ریاست میں اتار نہیں ہو سکتا، اس میں اپنی سیاسی مصلحت نہیں ہوسکتی، ریاست کو ہمیشہ سیاسی مفاد سے بلند رہنا ہے، ہم چاہے حکومت کے اندر ہوں یا حکومت سے باہر ہوں ریاست ہماری سانجھی اور اس کے مفادات و مستقبل سانجھا ہے، جب ہم سیاست کے لئے ریاست کو داؤ پر لگاتے ہیں تو پھر ہم اپنے ملک کے ساتھ دوستی نہیں دشمنی کر رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں شہباز شریف نے جو چین کا دورہ کیا اس دورے کے بعد جو مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا یہ پاکستان کے سفارتی تعلقات کی تاریخ میں جامع ترین مشترکہ اعلامیہ تھا، جس میں سی پیک سے لے کر ملک کی سلامتی، ہماری دفاعی ضروریات شامل تھیں، جبکہ تاریخ مین پہلی بار پاکستان اور چین کے نے اسپیس کے شعبے میں بھی تعاون کو توسیع دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کا روایتی رشتہ جو ہم کہا کرتے تھے کہ ہمالیہ کی چوٹیوں سے بلند ہے اب ستاروں اور آسمانوں سے بلند ہو چکا ہے کیونکہ ہم تعاون کو اسپیس کے شعبے میں بھی لے جا چکے ہیں، تیس مئی کو ایم ایم ون سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ چین کے اشتراک سے لانچ کیا گیا وہ پاکستان کے اپنے کمیونیکیشن کے نظام کے لئے سنگ میل تھا اور اس سے پاکستان کو بہت بریک تھرو ملے گا،آئندہ ایک اور سپیس پروگرام کو چین کے اشتراک سے آگے بڑھائیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسی طرح چین نے سی پیک کے فیز ٹو کے لئے بہت برملا کہا کہ پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد اب ہم اپ گریڈڈ ورژن سی پیک کے لئے تیار ہیں ، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان کو پڑھنے اور سننے کے بعد کوئی احمق ہی ہوگا جو یہ سمجھے گا پاکستان اور چین کے تعلقات میں کسی طرح کی کمی آرہی ہے یا اس کا اسٹیٹس کم تر ہوا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر پرائمری اسکول کے بچے سے بھی پوچھیں گے تو وہ کہے گا کہ شہباز شریف کے حالیہ دورے کے بعد پاک چین تعلق کے اندر مزید گہرائی پیدا ہوئی ہے اوراس تعلق کے اندر تعاون کی نئی بنیادیں تلاش کی گئی ہیں، جو پاکستان اور چین کا ہمیشہ مستحکم رشتہ ہے وہ نئی بلندیوں کی طرف بڑھا ہے، ہم اسٹریٹجک کوارڈی نیشن کو مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں ۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, احسن اقبال نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور جب ہم سیاست کرتے ہیں تو ہمیں سیاست اور ریاست میں, انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کا روایتی رشتہ جو ہم کہا کرتے تھے کہ ہمالیہ کی چوٹیوں سے بلند ہے اب ستاروں اور آسمانوں سے بلند ہو چکا ہے, وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر پرائمری اسکول کے بچے سے بھی پوچھیں گے
Habib Ur Rehman جون 19, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بھارتی اداکار اور انکی گرل فرینڈ پر قتل کا الزام، دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات
Next Article بجٹ پر بحث:قومی اسمبلی میں‌آج شام عمر ایوب بحث کا آغاز کریں گے

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?