News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: خواجہ آصف کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > خواجہ آصف کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ
پاکستانتازہ ترین

خواجہ آصف کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ

Published جون 23, 2024 Tags: Featured لوگ ذاتی جھگڑوں پر توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کر رہے ہیں۔
Share
SHARE

(ویب‌ڈیسک ):وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی جانب سے شدید شور شرابہ اور احتجاج کیا گیا اور فاٹا آپریشن بند کرو کے نعرے لگائے گئے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت ہونے والے بجٹ سیشن کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف تقریر کرنے کھڑے ہوئے تو سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے ایوان میں احتجاج کیا اور فاٹا آپریشن بند کرو کے نعرے لگانا شروع کر دیئے۔

اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا جبکہ جے یو آئی کے ارکان بھی احتجاج میں شریک ہو گئے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا اپوزیشن کے احتجاج سے بلیک میل نہیں ہو گا اور اپنی تقریر پوری کروں گا، میں بولوں گا اور کوئی مجھے نہیں روک سکتا، یہ ہمیں گالیاں نکال رہے ہیں، ابھی کل والی گالی کا مسئلہ حل نہیں ہوا، نئی گالیاں دے رہے تھے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا اقلیتوں کے خلاف بڑھتے واقعات قوم کیلئے شرمساری کا باعث ہیں، اقلیتوں کے معاملے پر ایوان میں اتفاق رائے ہونا چاہیے، اقلیتوں کو روزانہ قتل کیا جا رہا ہے، مذہب کے نام پر اقلیتیں غیر محفوظ ہو چکی ہیں، میں سنجیدہ مسئلے پر بات کرناچاہتا ہوں یہ لوگ مجھے بولنے کی اجازت نہیں دے رہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا ہم اقلیتوں کے تحفظ کیلئے قرارداد لانا چاہتے ہیں، ہمارا آئین اقلیتوں کوتحفظ دیتا ہے، یہاں گروہ کبھی سوات میں، کبھی فیصل آباد میں قتل کرتے ہیں، جب اس موضوع پر ایوان میں بات کی جاتی ہے تو یہ آواز کا گلا گھونٹ رہے ہیں، یہ پاکستان کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں، ہمارا مذہب اجازت نہیں دیتا کہ مذہب کے نام پر خون بہائیں۔

ان کا کہنا تھا آج تک جو لوگ قتل ہوئے ہیں اس کا ثبوت نہیں کہ انہوں نے توہین مذہب کی تھی، لوگ توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کر رہے ہیں، لوگ ذاتی جھگڑوں پر توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا ایپکس کمیٹی پشاور آرمی اسکول واقعے کے بعد وجود میں آئی تھی، ایوان میں اس موضوع پر بحث کریں گے، جب یہ مسئلہ ہاؤس میں آئے گا تو یہ لوگ بھی اس مسئلے پربول سکتے ہیں، یہ لوگ گالی، تشدد کے ساتھ سیاست کرنا چاہتے ہیں، کل کی میٹنگ میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ موجود تھے، ان کے وزیراعلیٰ کے سامنے بات ہوئی کہ یہ اقدامات کیے جائیں گے، یہ شہادتوں، پاکستانی فوج کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں، یہ لوگ آج بھی 9 مئی کے مؤقف پر کھڑے ہیں، یہ 9 مئی والے ہیں، آج بھی ہیں، کل بھی ہیں اور آنے والے کل بھی ہوں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا یہ مفادات کے تحفظ کے لیے رنگ بدلتے ہیں، پاؤں پڑتے ہیں، باپ بناتے ہیں، یہ بجلی بند کرتے ہیں، بجلی چوری کرتے ہیں، یہ صرف اپنی سیاست کے ساتھ ہیں، یہ ملک اور آئین کے ساتھ نہیں، میں چہرے جانتا ہوں جنہوں نے ہم سے ٹکٹ مانگا تھا، کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, لوگ ذاتی جھگڑوں پر توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کر رہے ہیں۔
Habib Ur Rehman جون 23, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ’ایپکس کمیٹی اجلاس میں جامع اقدامات طے پائے، عدلیہ سے بھی کہا جائے گا اس میں سپورٹ فراہم کریں‘
Next Article پنجاب اور بلوچستان میں جولائی سے مون سون کا آغاز، معمول سے زائد بارشوں کا امکان

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?