News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: وسائل کی کمی نہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہمی یقینی بنائیں گے
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > وسائل کی کمی نہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہمی یقینی بنائیں گے
پاکستانتازہ ترین

وسائل کی کمی نہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہمی یقینی بنائیں گے

Published جون 5, 2024 Tags: Featured ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔
Share
SHARE

شینزن(ویب ڈیسک ): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کی ترقی سب کے لیے ایسی مثال ہے جس کی تقلید کی جانی چاہیے۔دورہ چین کے دوران شینزن میں پاک چائنا بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مضبوطی اور سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں آسانی کے لیے بزنس کونسل قائم کی گئی ہے۔ حکومت پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کو سہولیات کہ فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ پاکستان کے پاس ہر قسم کے وسائل ہیں، ہماری سب سے بڑی طاقت ہماری نوجوان افرادی قوت ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کچھ ماہ قبل دہشت گردی کے ایک افسوس ناک واقعے میں 5 چینی باشندے ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واقعے پر بہت دکھ ہے اور پورا پاکستان اس واقعے پر افسردہ تھا۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ چین صرف پاکستان کا اچھا دوست اور ہمسایہ ہی نہیں بلکہ وہ ہر مشکل وقت کا ساتھی ہے۔ خواہ جنگیں ہوں، سیلاب جیسی قدرتی آفات ہوں یا بین الاقوامی فورمز یا دیگر عالمی معاملات، چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے فول پروف سکیورٹی سسٹم یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ ہم چینی شہریوں کو خود سے زیادہ تحفظ فراہم کریں گے۔ یہ ہمارا وعدہ ہے کہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی تو گزر چکا ہے، ماضی میں رہ کر کچھ حاصل نہیں کیا جا سکتا، ہاں مگر ماضی سے ہم سبق سیکھ کر بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم یہاں باہمی مشاورت کے ذریعے کچھ حاصل کرکے ترقی کی نئی راہیں تلاش کر سکتے ہیں۔

دریں اثنا وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ چینی کمپنی ترانشیئن ہولڈنگز (Transsion Holdings)کے بانی و چیئرمین ژو ژاؤجیانگ (Zhu Zhaojiang) نے شینزن میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں اپنے موبائل بنانے کے یونٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے اور پاکستان میں 4 شعبوں: موبائل فونز کی تیاری، الیکٹرک بائیکس، جدید زراعت اور فِن ٹیک میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم نے اس حوالے سے وفاقی وزرا اور پاکستان کے چین میں سفیر کو ٹرانشیئن ہولڈنگز کے ساتھ مل کر جلد ایک لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر چیئرمین ٹرانشیئن ہولڈنگز نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ کمپنی کا پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری کے حوالے سے پہلے سے ایک یونٹ قائم ہے جس میں 5 ہزار کے سے زائد پاکستانیوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ کمپنی پاکستان میں موبائل فونز کے حوالے سے اپنی سرمایہ کاری میں وسعت میں گہری دلچسپی رکھتی ہے جس سے موبائل فونز کی تیاری کے بعد پاکستان سے ان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے، مہنگائی پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے اور حکومتی اقدامات کے نتیجے میں معاشی اشاریے درست سمت میں جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب ڈالر سے کم رہے گا۔

چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے پاک چین بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شینزن ترقی کی منازل طےکرنےکے حوالے سے ایک مثال ہے۔ بزنس فورم کا مختلف شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کی شراکت داری کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

دریں اثنا وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنی وسائل سمیت دیگر کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔
Habib Ur Rehman جون 5, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article چمن بارڈر بند کرکے قبائلی عوام کو بغاوت پر اکسایا جارہا ہے
Next Article مودی نے بطور وزیراعظم استعفیٰ دیدیا

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?