لکھنؤ سپر جائنٹس کی جانب سے انڈین پریمیئر لیگ کے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد نوین اس وقت بھارت میں ہیں۔
نسیم شاہ منگل کی شام برطانیہ پہنچے اور جمعرات کو لنکاشائر میں ہونے والے ٹی 20 کے افتتاحی میچ سے قبل اپنے نئے ساتھیوں کے ساتھ شامل ہوگئے۔
🤳 𝐀 𝐦𝐞𝐬𝐬𝐚𝐠𝐞 𝐟𝐫𝐨𝐦 𝐨𝐮𝐫 𝐧𝐞𝐰𝐞𝐬𝐭 𝐅𝐨𝐱. 🇵🇰
See you soon, @iNaseemShah 🦊 pic.twitter.com/c9ue17OI6U
— Leicestershire Foxes 🏏 (@leicsccc) May 23, 2023
انہوں نے اب تک کیریئر میں 191 وکٹیں حاصل کی ہیں، جن میں ٹی 20 کرکٹ میں 29.75 کی اوسط سے 73 وکٹیں بھی شامل ہیں۔
لیسٹر شائر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نسیم شاہ نے 15 سال کی عمر میں اپنا پہلا فرسٹ کلاس میچ کھیلا اور 2019 میں 16 سال کی عمر میں برسبین میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کیا اور بین الاقوامی سطح پر 80 وکٹیں حاصل کیں۔
وہ پاکستان کے وائٹ بال اسکواڈ کا بھی لازمی حصہ بن گئے ہیں، گزشتہ سال اگست میں ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے کے بعد نسیم شاہ نے اپنے ملک کے لیے 27 مواقع پر شرکت کی ہے، جس میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی رنر اپ کی حیثیت سے موجود ہونا بھی شامل ہے۔
نسیم شاہ کے پاس ویٹلٹی بلاسٹ کا تجربہ ہے، انہوں نے گزشتہ موسم گرما میں برسٹل میں اپنے اسپیل کے دوران گلوسٹرشائر کی جانب سے 20 کی اوسط سے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
وہ اس سال ویلش فائر فار دی ہنڈریڈ کے ساتھ بھی منسلک ہونے والے تھے لیکن نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز اور ایشیا کپ کے لئے پاکستان کے انتخاب کے بعد انہوں نے دستبرداری اختیار کرلی۔
نسیم شاہ نے کہا کہ میں ویٹلٹی بلاسٹ کے آغاز کے لئے فاکس میں شامل ہونے کے لئے بہت پرجوش ہوں، میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے ملنے اور لیسٹرشائر کے لئے میچ جیتنے میں مدد کرنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔
👋 𝐖𝐞𝐥𝐜𝐨𝐦𝐞 𝐭𝐨 𝐭𝐡𝐞 𝐅𝐨𝐱𝐞𝐬, @iNaseemShah.
We are excited to announce the signing of Pakistan international Naseem Shah on a short-term deal for the start of the Vitality Blast. 🇵🇰🚀
Full story. 👇
🦊#FoxesUnleashed
— Leicestershire Foxes 🏏 (@leicsccc) May 23, 2023
ڈائریکٹر آف کرکٹ کلاڈ ہینڈرسن نے کہا کہ نوین کے آئی پی ایل پلے آف میں شامل ہونے کا مطلب ہے کہ ہمیں فوری فیصلہ کرنا پڑا اور ہم نسیم جیسی صلاحیت کے حامل کھلاڑی کو حاصل کرنے پر بہت پرجوش ہیں۔