News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: کینیڈا میں مسلمانوں پر حملوں میں ملوث شخص گرفتار
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > تازہ ترین > کینیڈا میں مسلمانوں پر حملوں میں ملوث شخص گرفتار
تازہ تریندنیا

کینیڈا میں مسلمانوں پر حملوں میں ملوث شخص گرفتار

Published نومبر 19, 2023 Tags: Featured توہین آمیز نعرے لگائے چینڈلر مارشل کینیڈا کے شہر ٹورنٹو نمازیوں سے جھگڑا شروع کردیا
Share
SHARE

ٹورنٹو (ویب ڈیسک): کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں 3 نفرت انگیز واقعات میں ملوث ایک 28 سالہ شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، ان میں سے تازہ ترین واقعہ آج صبح سویرے ٹورنٹو اسلامک سنٹر میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ ٹورنٹو کے شہری چینڈلر مارشل کو ان واقعات میں درجن بھر مقدمات کا سامنا ہے جن میں اُسے ایک ٹیکسی ڈرائیور اور ایک باحجاب خاتون پر نامعلوم مادہ چھڑکتے ہوئے دیکھا گیا اور ٹورنٹو کی ایک مسجد میں نمازیوں پر پتھر اور موٹرسائیکل کی زنجیر سے حملہ کیا گیا۔ہفتے کو صبح چینڈلر مارشل مبینہ طور پر مسجد کے قریب پہنچا اور نمازیوں سے جھگڑا شروع کردیا، اس نے نمازیوں پر پتھر پھینکا اور ان کے خلاف توہین آمیز نعرے لگائے۔

Chandler Marshall has been arrested for perpetrating three separate violent Islamophobic incidents in Toronto, within the span of just four days

These include attacking a mosque in downtown Toronto, attacking a Muslim Taxi driver, and attacking a hijab wearing Muslim woman.

He… pic.twitter.com/gm9csmiTHN

— NCCM (@nccm) November 19, 2023

بعدازاں اس نے مبینہ طور پر ایک نمازی پر بائیک کی زنجیر سے حملہ کیا، متاثرہ شخص کو معمولی چوٹیں آئیں۔

مسجد کے باہر اجتماعات پر حملے کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان میں نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلمز (این سی سی) نے واقعے کی تفصیلات شیئر کیں۔

’این سی سی ایم‘ نے ایکس پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ آج صبح فجر کی نماز کے وقت ٹورنٹو اسلامک سینٹر پر ایک شخص نے حملہ کیا جو خود کو اسرائیلی کہہ رہا تھا، اس نے وہاں موجود مسلمانوں کو تکلیف پہنچائی اور مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیا۔

این سی سی ایم نے مزید کہا کہ اس شخص نے نمازیوں پر حملہ کیا، اس نے ایک بھاری پتھر پھینکنا اور کھڑکیوں پر لاتیں ماریں۔

PR: Attack at the Toronto Islamic Centre (November 18, 2023)

This morning, after the dawn prayer, an individual came to the Toronto Islamic Centre where he assaulted worshippers and attempted to vandalize the centre as well. The attacker hurled a large rock at a congregant, pic.twitter.com/Hwcx9ZPNcP

— Toronto Islamic Centre (@TICmasjid) November 18, 2023

بیان میں بتایا گیا کہ وہ ٹورنٹو پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تینوں واقعات کو اشتعال انگیز اور اسلامو فوبیا پر مبنی قرار دیا۔

جس اسلامک سینٹر کے باہر یہ حملہ ہوا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا، ہماری پہلی ترجیح نمازیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، ہمیں اسلامو فوبیا سمیت ہر قسم کی نفرت سے لڑنے کے لیے طویل مدتی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

دریں اثنا پولیس نے بدھ کو چینڈلر مارشل کے ہاتھوں پیش آنے والے دیگر 2 واقعات کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔

چینڈلر مارشل نے بدھ کو فرنٹ اور یونگ کے علاقے میں ایک ٹیکسی ڈرائیور سے پوچھا کہ کیا وہ مسلمان ہے اور پھر اس پر مبینہ طور پر حملہ کردیا، اس نے ڈرائیور کے چہرے پر نامعلوم مادہ چھڑکا تھا اور پھر موقع سے فرار ہو گیا۔

بعدازاں اسی روز چینڈلر مارشل ایک باحجاب خاتون کے پاس گیا اور توہین آمیز کلمات ادا کرنے کے بعد اس کے چہرے پر نامعلوم مادہ چھڑک دیا، خاتون کو معمولی زخم آئے جسے بعدازاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

چینڈلر مارشل کو کل پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

گرفتاری کے چند گھنٹے بعد ٹورنٹو کی میئر اولیویا چاؤ نے ایک بیان میں کہا کہ اسلامو فوبیا اور پُرتشدد واقعات ناقابل قبول ہیں۔

اولیویا چاؤ نے ’ایکس‘ پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ٹورنٹو اسلامک سینٹر اینڈ کمیونٹی سروسز ہم سے ہر قسم کی نفرت انگیزی کے خلاف ایک ساتھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کرتی ہے، آئیے ان کی اپیل پر دھیان دیں۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, توہین آمیز نعرے لگائے, چینڈلر مارشل, کینیڈا کے شہر ٹورنٹو, نمازیوں سے جھگڑا شروع کردیا
Habib Ur Rehman نومبر 19, 2023
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آئی ایم ایف کا پاکستان کے ترقیاتی بجٹ اور منصوبوں‌پر اعتراض
Next Article آسٹریلیا بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکرچھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?