ایک امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے لیے رواں ماہ روس کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
عہدیدار نے کہا کہ دونوں رہنما اس امکان پر تبادلہ خیال کریں گے کہ شمالی کوریا یوکرین میں جنگ کی حمایت کے لئے ماسکو کو ہتھیار فراہم کرے گا۔
مجوزہ ملاقات کا صحیح مقام واضح نہیں ہے، شمالی کوریا یا روس کی جانب سے اس رپورٹ پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا، جسے دیگر امریکی میڈیا نے بھی شائع کیا ہے۔
ذرائع نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ کم جونگ ان کے بکتر بند ٹرین سے سفر کرنے کا قوی امکان ہے۔
یہ ممکنہ ملاقات وائٹ ہاؤس کی جانب سے یہ کہنے کے بعد ہوئی ہے کہ اس کے پاس نئی اطلاعات ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان اسلحے سے متعلق مذاکرات ‘فعال طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔
