News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے سمندر سے بھرے سیارے کو دریافت کرلیا
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > تازہ ترین > جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے سمندر سے بھرے سیارے کو دریافت کرلیا
تازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجیویڈیوز

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے سمندر سے بھرے سیارے کو دریافت کرلیا

Published مارچ 8, 2024 Tags: Featured پانی کے بخارات اور میتھین و کاربن ڈائی آکسائیڈ خلا میں جیمز ویب ٹیلی اسکوپ رہائش کے قابل سیاروں کی دریافت کائنات کے رازوں
Share
SHARE

لندن (ٹیک‌ڈیسک): کائنات کے رازوں کو جاننے کے لیے خلا میں بھیجے جانے والی جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے ایک اور حیران کن دریافت کی ہے۔جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ایک ایسے سیارے کو دریافت کیا ہے جو مکمل طور پر گہرے پانی کے سمندر سے بھرا ہوا ہے۔اس دریافت سے زمین سے باہر انسانوں کی رہائش کے قابل سیاروں کی دریافت میں پیشرفت ہوئی ہے۔جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ڈیٹا سے سیارے کی فضا میں پانی کے بخارات اور میتھین و کاربن ڈائی آکسائیڈ کے کیمیائی عناصر کا انکشاف ہوا۔

یہ سیارہ حجم میں زمین سے دوگنا بڑا ہے اور 70 نوری برسوں کے فاصلے پر واقع ہے۔

برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی اور کینیڈا کی مانٹریال یونیورسٹی کے محققین نے الگ الگ تحقیقی رپورٹس میں جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے اس سیارے کی تفصیلات بتائیں۔

کیمبرج یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ کیمیائی مکسچر سے ایک ایسی آبی دنیا کا عندیہ ملتا ہے جس کی سطح مکمل طور پر سمندر سے ڈوبی ہوئی ہے جبکہ فضا ہائیڈروجن سے بھرپور ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سمندر کا درجہ حرارت 100 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زائد ہو سکتا ہے، مگر یہ واضح نہیں کہ یہ انسانوں کی رہائش کے قابل ہے یا نہیں۔

اس سیارے کو TOI-270 d کا نام دیا گیا ہے اور اس کی دریافت سے ہمارے نظام شمسی سے باہر موجود سیاروں کے مشاہدے کی جیمز ویب کی صلاحیت ایک بار پھر ثابت ہوئی ہے۔

اس سیارے کے سمندر کے بارے میں شواہد ایمونیا کی عدم موجودگی پر مبنی ہے جس سے یہ اندازہ لگایا گیا کہ اس سیارے کے ماحول میں ہائیڈروجن کا غلبہ ہے۔

مگر محققین کے مطابق ایمونیا آسانی سے پانی میں گھل جاتا ہے تو ہوسکتا ہے کہ وہ فضا کی بجائے سمندر میں موجود ہو۔

مگر وہاں کے حالات زمین سے بالکل مختلف ہیں۔

TOI-270 d کی ایک سمت کا رخ ہمیشہ اس کے ستارے کی جانب رہتا ہے جبکہ دوسری سمت ہمیشہ تاریکی رہتی ہے، جس سے دونوں مقامات کے درجہ حرارت میں بہت زیادہ فرق ہے۔

محققین کے مطابق جس مقام پر ہمیشہ دن رہتا ہے، وہاں سمندر بہت زیادہ گرم ہے جبکہ تاریک حصہ ممکنہ طور پر رہائش کے قابل ہو سکتا ہے مگر وہاں کا دباؤ زمین کی سطح سے لاکھوں گنا زیادہ ہو سکتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل Astronomy and Astrophysics Letters میں شائع ہوئے۔

دوسری جانب مانٹریال یونیورسٹی کے محققین نے بتایا کہ ہمارے خیال میں اس سیارے کا درجہ حرارت اتنا زیادہ ہے کہ وہاں پانی سیال شکل میں نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیارے کی فضا میں پانی کے بخارات کی مقدار بہت زیادہ ہے اور اسی وجہ سے سمندر کی موجودگی کا خیال قابل فہم محسوس نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیارے کی سطح پر درجہ حرارت ممکنہ طور پر 4 ہزار ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہوگا اور اگر وہاں پانی ہوا تو وہ ابلتا ہوا گاڑھا سیال ہوگا۔

دونوں تحقیقی ٹیموں نے سیارے میں carbon disulphide کو بھی دریافت کیا جسے زمین میں حیاتیاتی عمل سے منسلک کیا جاتا ہے مگر یہ مرکب دیگر ذرائع سے بھی بن سکتا ہے، جبکہ ایک اور حیاتیاتی مرکب dimethyl sulphide کے آثار نہیں ملے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, پانی کے بخارات اور میتھین و کاربن ڈائی آکسائیڈ, خلا میں جیمز ویب ٹیلی اسکوپ, رہائش کے قابل سیاروں کی دریافت, کائنات کے رازوں
Habib Ur Rehman مارچ 8, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مجھے مرگی ہے اور بار بار بے ہوشی کے دورے پڑتے ہیں: نادیہ جمیل کا انکشاف
Next Article محمود اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?