News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: پنجاب میں بلین ٹری سونامی پروگرام میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > پنجاب میں بلین ٹری سونامی پروگرام میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں بلین ٹری سونامی پروگرام میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

Published ستمبر 11, 2024 Tags: ’ٹین بلین ٹری سونامی' پروگرام (فیزون) خصوصی آڈٹ رپورٹ 13 بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں Featured پنجاب میں 10 ارب درخت لگانے کے پروگرام
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): پنجاب میں 10 ارب درخت لگانے کے پروگرام ’ٹین بلین ٹری سونامی’ پروگرام (فیزون) کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں عوامی وسائل کے ضیاع کے حوالے سے 13 بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔آڈٹ جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ میں نظرثانی سے 1219 ایکڑ اراضی کو سیلاب سے نقصان پہنچا اورجنگلات کے آپریشنز پر غیر قانونی اخراجات کیے گئے جس سے قومی خزانے کواربوں روپے کا نقصان پہنچا۔آڈٹ رپورٹ کی سمری سے انکشاف ہوتا ہے کہ آڈٹ اسکروٹنی کے دوران متعلقہ قواعد و ضوابط کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 10 ارب درختوں کے سونامی پروگرام کے فیز ون میں درختوں کی نشوونما کا عرصہ 4 برس تھا لیکن صرف ابتدائی 3 برسوں کاآڈٹ کیا گیا اور پروگرام کے پہلے 3 برس مطلوبہ اہداف اور بینچ مارک کے حصول کے بغیر مکمل ہوا کیونکہ پروگرام کا بڑا مقصد جنگل اُگا کر درختوں کی تعداد میں اضافہ کرنا تھا۔

آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں جنگلی حیات کے وسائل کی بحالی، گرین پاکستان پروگرام (پہلا نظرثانی شدہ) کو پنجاب ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (PDWP) اور سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) نے 7 جنوری 2019 اور 4 جولائی 2019 کو ہونے والے اجلاسوں میں منظور کیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے مجموعی لاگت 5.89 ارب روپے اور 84 ماہ کی مدت (2016-17 سے 2022-23) کے لیے منظور کیا تھا اور اس پروگرام کو پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف نے نافذ کیا۔

رپورٹ کے مطابق دریائی علاقوں کا کل رقبہ 13,997 ہیکٹر ہے جو کہ 26 جنگلات پر مشتمل ہے جو تین اضلاع میں 4255 مربع کلومیٹر پر پھیلے ہوئے ہیں، دیگر مقام ایک جھاڑی دار جنگل ہے جس کا کل رقبہ 7,859 ہیکٹر ہے، منصوبے کے جنگلاتی حصے کے حوالے سے آڈٹ رپورٹ کے کلیدی نتائج میں انکشاف ہوا کہ پودوں کی بقا کی شرح میں ناکامی کی وجہ سے 369.77 ملین روپے کا عوامی وسائل کا ضیاع ہوا اور سیلاب کی وجہ سے 1219 ایکڑ رقبے کے نقصان سے 109.54 ملین روپے کا نقصان ہوا۔

آڈٹ کے مطابق فزیبلٹی کے مرحلے میں بغیر مکمل غور و فکر کے منصوبہ بندی کے غلط تصورات اور منصوبے کی نظرثانی میں تاخیر کی وجہ سے قومی خزانے کو 1.045 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکسوں کی عدم کٹوتی یا کم کٹوتی کی وجہ سے 23.44 ملین روپے کا نقصان، مزدوری کے اخراجات کی دوہری ڈرائنگز کے ذریعے جعلی طریقے سے مزدوروں کی فہرستوں کی چارجنگ میں 102.97 ملین روپے کا نقصان اور مختلف مداخلتوں کے لیے زیادہ چارج شدہ پودوں کے علاقوں اور نرسریوں میں پودوں کی کمی کی وجہ سے 103.56 ملین روپے کا نقصان ہوا۔

آڈٹ رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ لکڑی کے لاٹ کی مداخلت کے لیے ادائیگی والے علاقے کی فزیبلٹی رپورٹ میں تشخیص شدہ علاقوں سے زیادہ ہونے کی وجہ سے قومی خزانے کو 19.08 ملین روپے کا نقصان ہوا۔

آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ جنگلاتی آپریشن پر غیر قانونی اخراجات 2.818 ارب روپے ہوئے اور پودوں کی ناکامی کی وجہ سے 178.62 ملین روپے کا نقصان ہوا، کاربن کریڈٹس حاصل کرنے کی شرط پوری کرنے میں پروجیکٹ مینجمنٹ کا کردار غیر فعال رہا۔

رپورٹ کے مطابق غیر دوستانہ ماحولیاتی انواع (یوکلپٹس) کے پودے لگانے اور ان کی دیکھ بھال پر 1.081 ارب روپے کے عوامی وسائل کا ضیاع ہوا، مقامی نباتات کی جگہ غیر ملکی انواع کی تنصیب کی وجہ سے 112.01 ملین روپے کا اصل حیاتیاتی تنوع اور جنگلی حیات کا نقصان ہوا جب کہ ترقیاتی چھتری کی تبدیلی کے لیے غیر حقیقی دلائل دیے گئے جس میں پودوں کی دیکھ بھال کو غیر ترقیاتی ڈھانچے میں تبدیل کر دیا گیا۔

وائلڈ لائف کے جزو کے حوالے سے آڈٹ رپورٹ نے انکشاف کیا کہ بغیر مکمل غور و فکر کے منصوبہ بندی کے غلط تصورات اور ایکنگ کی جانب سے منصوبے کی نظرثانی میں تاخیر کی وجہ سے 5.258 ارب روپے کا نقصان ہوا، اور 13.41 ملین روپے کا سامان تقسیم نہیں کیا گیا۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: ’ٹین بلین ٹری سونامی' پروگرام (فیزون) خصوصی آڈٹ رپورٹ, 13 بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں, Featured, پنجاب میں 10 ارب درخت لگانے کے پروگرام
Habib Ur Rehman ستمبر 11, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پی ٹی آئی کو اسمبلی چھوڑنے سے منع کیا، آج وہ خود اور ملک بھی بھگت رہاہے، بلاول
Next Article سعودی عرب میں نیشنل کلچرل شو، خوبصورت دھنیں پیش، 16 کیٹگریز میں ایوارڈ دیے گئے

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?