News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: وزیر اطلاعات کا پی ٹی آئی پر یورپی یونین کو پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لینے کا کہنے کا الزام:، پی ٹی آئی کی تردید
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > وزیر اطلاعات کا پی ٹی آئی پر یورپی یونین کو پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لینے کا کہنے کا الزام:، پی ٹی آئی کی تردید
پاکستانتازہ ترین

وزیر اطلاعات کا پی ٹی آئی پر یورپی یونین کو پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لینے کا کہنے کا الزام:، پی ٹی آئی کی تردید

Published مارچ 13, 2024 Tags: Featured پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس پی ٹی آئی نے یورپی یونین کو نہ ہی کوئی خط لکھا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے تحریک انصاف کی جانب سے یورپی یونین کو کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لیا جائے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کچھ سیاسی عناصر اپنے مقاصد کے لیے معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، انکی کوشش رہی کہ آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ معاہدہ نہ ہو، انکی کوشش رہی کہ ملک دیوالیہ ہو جائے لیکن شہبازشریف کے اقدامات سے ایسا نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا قومی مفاد کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے لیکن ایک سیاسی جماعت کو قومی مفاد نظر نہیں آتا نہ ان کو معیشت کی بحالی کی پرواہ ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر گھناؤنی سازش کی، وزیراعظم شب و روز معیشت کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، وزیر خزانہ محمداورنگزیب ملک کی معیشت سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی طرف سے یورپی یونین کو کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لیا جائے۔

عمران خان سے متعلق سوال پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں چار روز ملاقات کی اجازت دی جا رہی تھی، جیل مینوئل کے مطابق قیدی کو ہفتے میں ایک ملاقات کی اجازت ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں شاہانہ سہولیات مہیا کی گئی ہیں، جیل مینوئل سے ہٹ کر مزید سہولیات کے لیے آپ عدالتوں سے رجوع کریں، آپ کو جیل میں جو سہولیات مل رہی ہیں اور کسی قیدی کو میسر نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک کچن، ایک اضافی کمرہ اور ایک گیلری واک کرنے کے لیے دی گئی ہے، یہ قید کے دوران کئی سو ملاقاتیں کر چکے ہیں، انہیں ورزش کا سامان جیل میں دیا گیا جو ہر کسی کو میسر نہیں ہے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا ڈیرہ غازی خان، میانوالی اور اڈیالہ جیل کا سکیورٹی آڈٹ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے یورپی یونین کو نہ ہی کوئی خط لکھا اور نہ ہی خط لکھنے کا ارادہ ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس جھوٹ، لغویات اور الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں، زبردستی ملک پر قابض ہونے والے دوسروں کو حب الوطنی کا درس دے رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے جو وفاق کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کرتی ہے، یورپی یونین کو کوئی خط لکھا گیا اور نہ ہی خط لکھنے کا کوئی ارادہ ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی کے لیےکاوشیں سب کے سامنے ہیں، اسحاق ڈار کی نااہلی آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل میں تاخیر کاسبب بنی اور بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے دوسری قسط جاری کی گئی۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس, پی ٹی آئی نے یورپی یونین کو نہ ہی کوئی خط لکھا
Habib Ur Rehman مارچ 13, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اداکارہ سیرین مالاس کا AI کا استعمال کرتے ہوئے اپنی مردہ ماں سے بات کرنیکا دعویٰ
Next Article سلمان خان کی عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کو اپنے ساتھ کام کی پیشکش

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?