News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: بھارتی الیکشن: مقبوضہ کشمیر میں جدوجہدِ آزادی کے اسیر رہنما انجینئر رشید کی شاندار کامیابی
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > تازہ ترین > بھارتی الیکشن: مقبوضہ کشمیر میں جدوجہدِ آزادی کے اسیر رہنما انجینئر رشید کی شاندار کامیابی
تازہ تریندنیا

بھارتی الیکشن: مقبوضہ کشمیر میں جدوجہدِ آزادی کے اسیر رہنما انجینئر رشید کی شاندار کامیابی

Published جون 7, 2024 Tags: 5 سال سے قید عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ Featured انجینیئر رشید مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کی مالی معاونت
Share
SHARE

سری نگر (ویب ڈیسک): مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کی مالی معاونت کے الزام میں 5 سال سے قید عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینیئر رشید نے جیل سے الیکشن لڑا اور مخالفین کو شرم ناک شکست سے دوچار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عام انتخابات کے تمام نتائج سامنے آنے کے بعد بی جے پی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔ اس بار پہلی مرتبہ مقبوضہ کشمیر میں الیکشن ہوئے۔خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کے سیاہ قانون سے قبل مقبوضہ کشمیر میں انتخابات ایک الگ ریاست کی حیثیت سے ہوتے تھے تاہم مقبوضہ کشمیر کو وفاق میں ضم کرنے کے بعد پہلی بار پورے بھارت کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھی الیکشن ہوئے۔

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے الیکشن میں بارہ مولہ کی سیٹ سے آزاد امیدوار شیخ عبدالرشید عرف انجینئر رشید نے بھارت نواز سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ کو شکستِ فاش دیدی۔

پابند سلاسل انجینئر رشید کی انتخابی مہم ان کے 24 سالہ بیٹے ابرار نے چلائی تھی۔ اسیر رہنما کے بیٹے نے حلقے میں گھر گھر جاکر ووٹرز کو والد کا پیغام پہنچایا اور عوام کو متحرک کیا۔

بارہ مولہ کی نشست پر اسیر رہنما انجنیئر رشید کی جیت کا اعلان ہوتے ہی ان کے حامی کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور جدوجہد آزادیٔ کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی۔

مخالف امیدوار عمر عبداللہ نے بھی انجینیئر رشید کو بے مثال کامیابی پر مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انجینیئر رشید نے 2008 میں سیاست کا آغاز کیا اور عوامی اتحاد پارٹی کے نام سے اپنی جماعت بنائی تھی۔ 2008 اور 2014 کے عام انتخابات میں بھی آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن جیت چکے ہیں۔

سیاسی جماعت بنانے سے قبل ہی 2005 میں انجینیئر رشید کو مقبوضہ کشمیر کی اسپیشل آپریشن گروپ نے عسکریت پسندوں کی مالی مدد کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور ایک کارگو کنٹینر میں 5 ماہ تک حبس بے جا میں رکھا تھا۔

چیف مجسٹریٹ مقبوضہ کشمیر نے تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیکر انجینیئر رشید کو بری کردیا تھا تاہم رہائی کے لیے انھیں 3 لاکھ رشوت دینا پڑی تھی جس کے لیے انجینیئر رشید کو مویشی اور والدین کی جائیداد بیچنا پڑی تھی۔

بعد ازاں اگست 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے سیاہ قانون کے خلاف احتجاج پر انجینیئر رشید کو پرانے الزامات کی بنیاد پر دوبارہ حراست میں لیا گیا تھا اور وہ تاحال بھارت کی بدنام زمانہ تہار جیل میں قید کاٹ رہے ہیں۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: 5 سال سے قید عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ, Featured, انجینیئر رشید, مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کی مالی معاونت
Habib Ur Rehman جون 7, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انتخابی عذرداری کیس: قاسم سوری کی طلبی کے اشتہار جاری کرنے کا حکم
Next Article پاکستان یہ میچ جیتنے کا مستحق نہیں تھا، ہم نے تاریخ دوہرا دی: شعیب اختر

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?