اسلام آباد: نیب نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس کی تحقیقات میں شامل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں 18 مئی کو طلب کرلیا۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی سربراہ کو ‘مکمل ریلیف’ فراہم کیا تھا۔
سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن باڈی کی جانب سے ان کی تحویل کو ‘غیر قانونی’ قرار دیا تھا۔
نیب کی جانب سے ایمان خان کو بھیجے گئے نوٹس میں سابق وزیراعظم عمران خان سے 19 کروڑ پاؤنڈ کے اثاثوں کے حوالے سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) 2019 کی تحقیقات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ نیب نے عمران خان کو ہدایت کی کہ وہ این سی اے کی تحقیقات اور القادر یونیورسٹی سے متعلق تمام دستاویزات بشمول اراضی کے کاغذات، ٹرسٹ ڈیڈز اور بینک اسٹیٹمنٹس کے بارے میں تفصیلات ساتھ لائیں۔
