News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: آئی ایم ایف کے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات، پی پی پی اور پی ٹی آئی نے معاہدے کی حمایت کردی
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
آئی ایم ایف
News Views > تازہ ترین > آئی ایم ایف کے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات، پی پی پی اور پی ٹی آئی نے معاہدے کی حمایت کردی
تازہ ترینکاروبار

آئی ایم ایف کے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات، پی پی پی اور پی ٹی آئی نے معاہدے کی حمایت کردی

Published جولائی 8, 2023 Tags: Featured آئی ایم ایف
Share
SHARE
آئی ایم ایف کے نمائندے ایستھر پیریز روئز نے جمعے کے روز کہا کہ قرض دہندہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کے عمل میں ہے تاکہ ایک نئے اسٹینڈ بائی معاہدے کی حمایت حاصل کی جا سکے۔

پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے تازہ ترین اعلامیے میں سیاسی جماعتوں نے آئی ایم ایف کو اسٹینڈ بائی معاہدے کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، جس کے نتیجے میں قرضوں کی بحالی کے پروگرام کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا عملہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں بشمول مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے نمائندوں سے ملاقاتوں کے عمل میں ہے۔

ایستھر پیریز نے مزید کہا کہ بات چیت کا مقصد آنے والے قومی انتخابات سے قبل آئی ایم ایف کے تعاون سے چلنے والے نئے پروگرام کے تحت اہم مقاصد اور پالیسیوں کے لئے ان کی حمایت کی یقین دہانی حاصل کرنا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم نے چیئرمین عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اجلاس میں آئی ایم ایف کے کنٹری چیف نیتھن پورٹر نے شرکت کی جو واشنگٹن سے ورچوئل طور پر شریک ہوئے اور ریزیڈنٹ نمائندے ایستھر پیریز جو جسمانی طور پر موجود تھے۔

پی ٹی آئی کی ٹیم میں چیئرمین عمران خان، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، شوکت ترین، عمر ایوب خان، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، شبلی فراز، تیمور جھگڑا اور مزمل اسلم شامل تھے، یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔

حماد اظہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے درمیان 9 ماہ کے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے پر بات چیت ہوئی اور اس تناظر میں ہم مجموعی مقاصد اور کلیدی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا، ہم اسٹینڈ بائی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، تاکہ اس سال کے موسم خزاں میں ہونے والے قومی انتخابات سے قبل اور نئی حکومت کی تشکیل تک بیرونی فنانسنگ اور ٹھوس پالیسیوں کو فروغ دے کر میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔

حماد اظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی آبادی کے کم آمدنی والے طبقات کو مہنگائی سے بچانے کے پروگراموں کی اہمیت پر زور دینا چاہتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سیاسی استحکام اور قانون کی حکمرانی کو پاکستان کے معاشی استحکام کا لازمی جزو سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا، آئین کے مطابق آزاد، منصفانہ اور بروقت انتخابات کے بعد، عوام کی طرف سے مینڈیٹ کردہ ایک نئی حکومت اصلاحات کا آغاز کرے گی اور معاشی تبدیلی، اعلی اور زیادہ جامع ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے کثیر الجہتی اداروں کے ساتھ طویل مدتی بنیادوں پر رابطے میں رہے گی۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, آئی ایم ایف
Habib Ur Rehman جولائی 8, 2023
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article الیکشن کمیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان سائبر حملے کا شکار
Next Article وزیراعظم بھارت میں ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیم کی شرکت کا فیصلہ کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?