یکم نومبر سے اسلام آباد کے ہائی سیکیورٹی زون میں موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پولیس اور دارالحکومت کی انتظامیہ کو عملدرآمد کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق یکم نومبر سے ہائی سیکیورٹی زون میں موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی ہوگی جس میں اہم سرکاری دفاتر، اعلیٰ عدالتیں اور غیر ملکی سفارت خانے شامل ہیں۔
انتظامیہ اور پولیس کی تیار کردہ نئی حکمت عملی کے مطابق کنونشن سینٹر میں موٹر سائیکلیں پارک کی جائیں گی جہاں سے ہائی سیکیورٹی زون میں داخل ہونے کے لیے شٹل سروس چلائی جائے گی۔
یہ فیصلہ ہائی سکیورٹی زون میں ٹریفک کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔
باری امام سے آنے اور جانے کے لئے ایک متبادل راستہ استعمال کرنا پڑے گا۔ پابندی پر عمل درآمد کے لیے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
