جب تک یہ طے نہیں ہو جاتا کہ پنجاب میں کون مستحق اور ضرورت مند ہے، نجی اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ ز پر اسٹنٹ لگانے سمیت دل کی سرجریاں غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی ہیں۔
متعلقہ انشورنس کمپنی نے یکم جولائی سے پنجاب کے تمام نجی اسپتالوں کو علاج کی فراہمی سے روک دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے نجی اسپتالوں میں دل کے مریضوں کو ہیلتھ کارڈ پر کسی قسم کا علاج فراہم نہیں کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے دل کے تمام مریضوں سے علاج کے اخراجات کا 30 فیصد وصول کرنے کی سفارش کی ہے۔
جب تک پنجاب کے مستحق افراد کی نشاندہی نہیں ہو جاتی اس وقت تک ہیلتھ کارڈ پر کارڈیک سروسز کسی کو نہیں دی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن میں زور دیا گیا ہے کہ یکم جولائی کے بعد دل کی بیماریوں کا علاج فراہم کرنے والے کسی بھی نجی اسپتال کو معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔
