News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: سندھ میں مفت ہوم سولر سسٹم پروگرام کا افتتاح کردیا گیا
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > سندھ میں مفت ہوم سولر سسٹم پروگرام کا افتتاح کردیا گیا
پاکستانتازہ ترین

سندھ میں مفت ہوم سولر سسٹم پروگرام کا افتتاح کردیا گیا

Published اگست 29, 2024 Tags: Featured انرجی ٹرانزیشن میں سبسڈی سندھ بھر کے غریب لوگوں کو سولر مفت فراہم سندھ میں سولر ہوم سسٹم تقسیم کم قیمت میں بجلی فراہم کریں
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ عوام کو سندھ حکومت کے ذریعے کم قیمت میں بجلی فراہم کریں، بہت جلد سندھ بھر کے غریب لوگوں کو سولر مفت فراہم کریں گے۔وزیراعلی ہاؤس میں سندھ میں سولر ہوم سسٹم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں جو میرے منشور پر عمل کر رہی ہے، پورے ملک کی سوچ ہے کہ عوام کو سولر فراہم کرنا ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہماری ترجیحات میں شامل ہے، سولر سب سے پہلے کراچی اور لاڑکانہ کے عوام میں تقسیم کیا گیا، غریب ترین طبقے کو سہولیات پہنچائیں، نوکری پیشہ افراد کو بھی کوشش کر کہ سہولیات دیں گے، اگلے فیز میں مڈل کلاس طبقے کو بھی انرجی ٹرانزیشن میں سبسڈی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تھرکول میں سستی بجلی پیدا ہوتی ہے، سندھ حکومت نے تھرکول کے ذریعی سستی بجلی فراہم کی، ہم ونڈ پاور میں بھی انویسٹ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سولر پارک قائم کریں گے، ہماری خواہش ہے کہ اپنے عوام کو سندھ حکومت کے ذریعے کم قیمت میں بجلی فراہم کریں، بہت جلد سندھ بھر کے غریب لوگوں کو سولر مفت فراہم کریں گے۔بلاول کا کہنا تھا کہ وفاق کا ہر ادارہ صحیح کام نہیں کرسکتا، ہماری سوچ ہے کہ بڑے پیمانے پر سولر پر جایا جائے، ہم نے موسمیاتی تبدیلیوں اور سیلابوں کو بھگتا ہے، ہمارے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت سولر کے منصوبے چل رہے ہیں، ٹیوب ویلز کو سولرائیز کرنا بہت اچھا منصوبہ ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ نے اعلان کیا کہ بجلی سستی کررہے ہیں، میں نے وزیر اعظم سے کہا مجھے سمجھ نہیں آرہا بجلی کیسے سستی ہوگی؟ دو مہینوں کے چکر میں عوام کو مزید مسائل فیس کرنے پڑیں گے، لانگ مارچ پر جب ہم نکلے تھے تو خان صاحب کی ’’کانپیں ٹانگنا‘‘ شروع ہوگئی تھیں آج بھی ایک غلط فیصلے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہوئی۔بلاول نے کہا کہ آج کوئی نہ عدم اعتماد ہے نہ لانگ مارچ ہے لیکن سمجھ نہیں آرہا، بہت جلد سی ایم سندھ سے وزیر اعظم کی ملاقات ہوگی، وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر کام کریں گی تو نتائج بہتر ہوں گے۔

سندھ میں ہوم سولر سسٹم پروگرام کا افتتاح کردیا گیا، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے غریبوں میں سولر سسٹم تقسیم کردیے۔اس حوالے سے وزیراعلی ہاؤس میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، صدر پی پی پی سندھ نثار کھوڑو، صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور ناصر شاہ نے چیئرمین کا استقبال کیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہوم سولر سسٹم کا سوئچ آن کر کے افتتاح کیا۔ بعدازاں مستحق افراد میں سولر سسٹم تقسیم کیے۔

صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بارش کی وجہ سے آج کراچی اور لاڑکانہ میں سولر پینل کی تقسیم کا عمل شروع کیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر بجٹ میں رقم مختص کی، ابتدائی طور پر دو لاکھ افراد کو سولر پینل ، پنکھا ، چار بلب اور چارجر فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کے ساتھ مل کر اس اسکیم کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا، آف گرڈ علاقوں میں پہلے سولر سسٹم لگائے جا رہے ہیں، سندھ میں بجلی کی تین تقسیم کار کمپنیاں ہیں، جب ہمارے سستی بجلی کے منصوبے مکمل ہوجائیں گے پھر 100 سے 200 یونٹ فری بجلی دیں گے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, انرجی ٹرانزیشن میں سبسڈی, سندھ بھر کے غریب لوگوں کو سولر مفت فراہم, سندھ میں سولر ہوم سسٹم تقسیم, کم قیمت میں بجلی فراہم کریں
Habib Ur Rehman اگست 29, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان میں آن لائن مواد کو بلاک کرنے کیلئے ویب مانیٹرنگ سسٹم کا استعمال
Next Article نجکاری کیلئے صرف مشاورت پر 1 ارب 99 کروڑ روپے خرچ کردیے گئے

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?