News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: پہلے نظریہ ضرورت مشرف کیلیے لایا گیا تھا، کل اس کی سپر ڈگری آئی، عظمیٰ بخاری
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > پہلے نظریہ ضرورت مشرف کیلیے لایا گیا تھا، کل اس کی سپر ڈگری آئی، عظمیٰ بخاری
پاکستانتازہ ترین

پہلے نظریہ ضرورت مشرف کیلیے لایا گیا تھا، کل اس کی سپر ڈگری آئی، عظمیٰ بخاری

Published جولائی 13, 2024 Tags: Featured پاکستان کی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن پہلے نظریہ ضرورت مشرف کے لیے پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی کی غلطیاں بھی ججوں نے درست کیں کل اس کی سپر ڈگری آئی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پہلے نظریہ ضرورت مشرف کے لیے لایا گیا تھا، کل اس کی سپر ڈگری آئی۔صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن تھا اب تو سیاہ دن گنتے گنتے عمر گزر جائے گی سیاہ دن کم نہ ہوں گے۔ ہم تاریخ سے سیکھ کر درست کریں لیکن کل نظریہ ضرورت کی سپر ڈگری آئی۔ پہلے نظریہ ضرورت دورِ آمریت میں مشرف کے لیے لایا گیا، آئین کو فٹبال کے ذریعے کھیلا گیا۔ مشرف پہلا سول مارشل لا ڈکٹیٹر تھا۔

انہوں نے کہا کہ 63 ای کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچایا گیا۔ پیار محبت کی سپریم کورٹ میں اتنی پیار محبت ہوئی۔ سوال ہے ایک پارٹی کے لیے کیوں پیار ہے؟۔ ایجنسیوں کی مداخلت ہوتو پاناما جیسا فیصلہ آتا ہے۔ بیٹے سے تنخواہ لینے اور بیٹی کو باپ کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا ملتی ہے۔ شہبازشریف کو گندا نالہ کیس میں پکڑ لیاجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھڑ جب کاٹتی ہے تو پتہ لگ جاتا ہے۔ بھڑ اس وقت ملکی قانون اور سیاسی کلچر کو کاٹ گئی ہے۔ سپریم کورٹ کی مہربانی ہے جو پی ٹی آئی نے نہ مانگی نہ فریق تھی، انہیں دیدی۔ پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی کی غلطیاں بھی ججوں نے درست کیں۔آئینی فلور کراسنگ کا راستہ بنایا گیا۔ پی ٹی آئی نے ایفیڈیوڈ لکھ کر دیا کہ سنی اتحاد کونسل کا حصہ ہیں لیکن سپریم کورٹ نے اجازت دی فلور کراس کرکے پی ٹی آئی میں گھس جائیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کس قانون کے تحت کام کرے گا؟، ا سکروٹنی لسٹوں کا وقت ہوتا ہے، ایفیڈیوڈ دیا تو اب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کس شق کے تحت سب کچھ ہوگا۔ آئین میں کسی کو لامحدود اختیارات نہیں دیے گئے لیکن لامحدود بااختیار عدلیہ ملک کے ساتھ اور کیا کرنا چاہتی ہے۔ جب جب ایسے فیصلے آئے ملک 63 اے سے پہلے صوبہ میں استحکام نہ ہوسکا۔ عدلیہ اور ڈاکٹرز کے پاس گنجائش نہیں ہوتی، باقی ہے پاس غلطی کی گنجائش ہوتی ہے، دونوں ہی زندگی یا موت دے سکتے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاناما کے فیصلے سے آج تک ملک مستحکم نہ ہو سکا، لاڈلے کی محبت سب پر غالب آ جاتی ہے۔ پارٹی کی غلطیاں فیصلے میں ججوں نے درست کیں۔ سپریم کورٹ میں بن مانگے ایک شخص اور پارٹی کے لیے ریلیف دیا جا رہا ہے۔فیصلے کے فوراً بعد اسٹاک ایکسچینج کی حالت دیکھیں، لاڈلے کی محبت میں فیصلے ہوتے ہیں تو ملکی معیشت نیچے گر جاتی ہے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, پاکستان کی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن, پہلے نظریہ ضرورت مشرف کے لیے, پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی کی غلطیاں بھی ججوں نے درست کیں, کل اس کی سپر ڈگری آئی, وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب
Habib Ur Rehman جولائی 13, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اللہ کے سامنے رونا انسانوں کے سامنے رونے سے بہتر ہے، ثانیہ مرزا
Next Article خفیہ ایجنسی کو فون کالز ٹیپ کرنے کا اختیار دینا لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?