News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: ناقص قوانین ، لگژری گاڑی چوری کیس غیر مؤثر
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
stolen Bently recovered in Karachi
News Views > کاروبار > ناقص قوانین ، لگژری گاڑی چوری کیس غیر مؤثر
کاروبار

ناقص قوانین ، لگژری گاڑی چوری کیس غیر مؤثر

Published دسمبر 18, 2022 Tags: Featured بینٹلے ملسن کار برآمد لگژری گاڑی چوری کیس
Share
SHARE

لندن سے چوری ہوکر پاکستان سے برآمد ہونے والی لگژری گاڑی ’بینٹلے ملسن‘ کے فراڈ کی تحقیقات پیچیدگیوں کا شکار ہو گئی ہے اور سفارتی استثنیٰ نے تفتیش کاروں کے ساتھ ساتھ استغاثہ کے کام کو بھی پیچیدہ بنا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس ستمبر میں چوری، ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی اور لگژری کار کی غیر قانونی رجسٹریشن کے کیس میں کسٹم حکام نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایک گھر پر چھاپہ مار کر لندن سے مبینہ طور پر چوری کی جانے والی اور سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ شدہ بینٹلے ملسن کار برآمد کی تھی۔

لگژری گاڑی کے مقامی خریدار جمیل شفیع اور نوید بلوانی کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا جنہوں نے گاڑی کی کلیئرنس میں مبینہ طور پر غیر قانونی سہولت فراہم کی تھی۔

یہ مقدمہ کسٹم کی خصوصی عدالت میں زیر التوا ہے جس نے حتمی چارج شیٹ جمع کرانے کے لیے 11 جنوری 2023 کی تاریخ مقرر کی ہے۔

دستیاب دستاویزات کے مطابق لگژری گاڑی 2019 میں اسلام آباد میں تعینات ایک یورپی سفارت کار نے درآمد کی تھی، گاڑی کی نمبر پلیٹ بی آر ایس-279 تھی۔

محکمہ ایکسائز سندھ کے آن لائن گاڑیوں کی تصدیق کے پورٹل پر رجسٹریشن نمبر کی فوری تلاش سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ 21 مئی 2020 کو ’ایچ ای الیگزینڈرا بوریزوو‘ کے نام سے رجسٹرڈ کی گئی تھی۔

سرکاری دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ کسٹم حکام نے ماضی میں کراچی میں اس لگژری گاڑی کو ضبط کرنے کی کوشش کی تھی تاہم بلغاریہ کے سفارت خانے نے مداخلت کی اور وزارت خارجہ کو بتایا کہ گاڑی غیر ملکی مشن کے ’سروس اسٹاف‘ کے زیرِ استعمال ہے اور اسے کسی کو فروخت نہیں کیا گیا، لہٰذا محکمہ کسٹم کے پاس گاڑی کو ضبط کرنے کا دائرہ اختیار نہیں ہے’۔

اس کہانی کا آغاز 2019 میں پاکستان میں بلغاریہ کے سفیر کی جانب سے گاڑی کی درآمد سے ہوا تھا، نومبر 2019 کو حکومتِ پاکستان نے سفارتی افسران اور مشنز کے ذریعے اپنے ذاتی استعمال کے لیے بیرون ملک سے سامان درآمد کرنے کے لیے بلغاریہ کے سفارت خانے کے الیگزینڈر بوریزوو کے حق میں استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا۔

بلغاریہ کے سفارت خانے کی جانب سے 26 دسمبر 2019 کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کو لکھے گئے ایک باضابطہ خط میں کہا گیا تھا کہ کنسائنمنٹ (بینٹلے ملسن) اس وقت کے سفیر الیگزینڈر کی ملکیت ہے، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر حکومت سندھ گاڑی کی کور رجسٹریشن نمبر پلیٹ جاری کرے۔

8 جنوری 2020 کو وزارت خارجہ نے بینٹلے ملسن کے لیے ایک نان ٹرانسفر ایبل (غیر منتقلی) رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا جس کا رجسٹریشن نمبر CD-09-13 تھا۔

واقعہ نے اس وقت ایک نیا رخ اختیار کیا جب کسٹم حکام نے عدالت میں جمع کرائی تھی اور عبوری چارج شیٹ میں بظاہر بلغاریہ کے سفارت خانے کو کلین چٹ دے دی تھی اور مختلف سفارت خانوں کے لیے سفارتی چھوٹ کے تحت گاڑیوں کی کلیئرنس میں ملوث جمیل شفیع، نوید بلوانی اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ’نامعلوم‘ اہلکاروں سمیت 6 پاکستانیوں کے خلاف چارج شیٹ جمع کرائی تھی۔

چارج شیٹ کے مطابق بلغاریہ کے سفارت خانے کی جانب سے شپنگ ایجنسیوں کی خدمات حاصل کرنے یا ڈیلیوری آرڈر کی ادائیگی کے لیے کوئی بھی ادائیگی نہیں کی گئی۔

اس میں کہا گیا کہ یہ تمام ادائیگیاں ذاتی طور پر نقد میں کی گئیں، سفارت خانے سے ادائیگی کے حوالے سے اب تک کوئی ثبوت نہیں مل سکا جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ گاڑی بلغاریہ کے سفارت خانے کی ہے۔

کسٹمز ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ ’چونکہ اس معاملے میں غیر ملکی سفارت خانہ شامل ہے، اس لیے وزارت خارجہ اس معاملے کو دیکھے گی‘۔

سینیئر عہدیدار نے کہا کہ ’اگر کوئی غیر ملکی سفارت کار اس فراڈ میں ملوث پایا بھی جاتا ہے تو سفارتی اور قونصلر استحقاق ایکٹ 1972 کے تحت وزارت خارجہ کی جانب سے دیے گئے سفارتی استثنیٰ کی موجودگی میں ان پر فرد جرم عائد کرنے اور مقدمہ چلائے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے‘۔

تاہم کسٹم ڈپارٹمنٹ کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر عاشق اعوان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کیس میں کسی بھی غیر ملکی پر الزامات عائد کرنے کا فیصلہ حتمی چارج شیٹ میں کیا جائے گا۔

حتمی چارج شیٹ تیار ہونا ابھی باقی ہے، تاہم عبوری چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نوید اور فہد احمد خان (فوکس شپنگ ایجنسیز) کے ملازم، جو اس کیس میں استغاثہ کے گواہ ہیں) کے درمیان واٹس ایپ رابطے نے ظاہر کیا کہ یہ صرف ایک گاڑی کا معاملہ نہیں جسے سفارتی حقوق کا غلط استعمال کرتے ہوئے اسمگل کیا گیا تھا بلکہ اسمگل شدہ گاڑیوں کی بہتات ہے۔

اس میں کہا گیا کہ تفتیشی ایجنسی ایسے مزید واقعات کی تصدیق کے لیے مختلف حلقوں سے رجوع کر رہی ہے، مذکورہ ڈیٹا کی جانچ اور تصدیق بھی جاری ہے۔

تاہم کسٹم ذرائع کا خیال ہے کہ مختلف سفارت خانوں کے نام پر مبینہ طور پر اسمگل کی جانے والی دیگر گاڑیوں کے معاملے میں مزید پیش رفت سے ایک نیا پنڈورا باکس کھل سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں کوئی بھی غیر ملکی سفارت کار اس اسکینڈل میں ملوث پایا جاتا ہے تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنا بہت مشکل ہےکیونکہ سفارتی استثنیٰ انہیں کسی بھی قسم کی مجرمانہ کارروائی سے بچا سکتا ہے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, بینٹلے ملسن کار برآمد, لگژری گاڑی چوری کیس
malik دسمبر 18, 2022
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جنرل باجوہ کے خلاف بات پر پرویز الٰہی عمران خان سے ناراض
Next Article ریئل می کا بہترین کیمرا کا حامل سستا فون ’10 ایس‘ متعارف

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?