News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: 10ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری، سعودی عرب کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > 10ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری، سعودی عرب کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا
پاکستانتازہ ترین

10ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری، سعودی عرب کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

Published مئی 5, 2024 Tags: Featured اقتدار میں آنے کے بعد سے وزیراعظم شہباز شریف دو مرتبہ سعودی انہوں نے کہا تھا کہ سعودی وفد کی پاکستان میں موجودگی کےدوران 1 واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرتوانائی مصدق ملک نے پریس
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مذاکرات کے لیے سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ڈان نیوز کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری کی زیر قیادت سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان پہنچا تو وفاقی وزرا مصدق ملک اور جام کمال نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پر پاکستان پہنچنے والے سعودی عرب کے وفد میں 30 سے زائد کمپنیوں کے سرمایہ کاروں سمیت 50 ارکان شامل ہیں۔

دورے کے دوران ہونے والی بزنس ٹو بزنس میٹنگز میں زراعت، کان کنی، انسانی وسائل، توانائی، کیمیکلز اور میری ٹائم کے کے شعبوں پر توجہ دی جائے گی۔

سعودی وفد سے ملاقاتوں میں ریفائنری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مذہبی سیاحت، ٹیلی کام، ایوی ایشن، تعمیرات، پانی اور بجلی کی پیداوار جیسے امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ سعودی وفد کے دورے سے سرمایہ کاروں کے تجارتی تعلقات کو فروغ ملےگا اور اعلیٰ پاکستانی کمپنیاں 30سعودی کمپنیوں کےساتھ مختلف شعبوں میں منسلک ہوں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی اور پاکستانی کمپنیاں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں گی جہاں اس دورے کا مقصد دوطرفہ ملازمتیں پیدا کرنا اوربرآمدات کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرتوانائی مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سعودی وفد میں سعودیہ کی آئی ٹی، میرین، مائننگ، تیل و گیس کی تلاش، ادویات سازی، ایوی ایشن کی بڑی بڑی کمپنیوں کے 30 سے زائد سی ای اوز شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سعودی وفد کی پاکستان میں موجودگی کےدوران 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا امکان ہے۔

موجودہ حکومت سعودی کمپنیوں کی ملک میں موجود کمپنیوں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کے لیے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ عرصے میں دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت نے ایک دوسرے کے ملکوں کے کئی دورے کیے ہیں جس میں تجارت اور سرمایہ کاری پر خصوصی گفتگو کی گئی۔

اقتدار میں آنے کے بعد سے وزیراعظم شہباز شریف دو مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ اپریل میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی پاکستان آئے تھے۔

گزشتہ روز نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بھی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے گیمبیا کے شہر بنجول میں اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی تھی۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, اقتدار میں آنے کے بعد سے وزیراعظم شہباز شریف دو مرتبہ سعودی, انہوں نے کہا تھا کہ سعودی وفد کی پاکستان میں موجودگی کےدوران 1, واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرتوانائی مصدق ملک نے پریس
Habib Ur Rehman مئی 5, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ جنگ بندی معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ہیں: حماس
Next Article فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل درآمد کر لیا جاتا تو 9 مئی کے واقعات نہ ہوتے

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?