News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش، نہروں میں شگاف پڑنے سے درجنوں دیہات زیر آب
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش، نہروں میں شگاف پڑنے سے درجنوں دیہات زیر آب
پاکستانتازہ ترین

سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش، نہروں میں شگاف پڑنے سے درجنوں دیہات زیر آب

Published اگست 5, 2024 Tags: Featured روہڑی کینال میں ڈیڑھ سو فٹ چوڑا شگاف کراچی سمیت سندھ میں بارش کا سلسلہ جاری گاج، سول ندی اور نلی ہلیلی میں طغیانی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہ
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کئی علاقوں میں برساتی نالوں میں طغیانی مختلف کینالوں میں شگاف پڑنے سے درجنوں دیہات زیر آب آگئے۔کراچی کے علاقے گلشن حدید، ملیر، شاہ فیصل، ائیرپورٹ، گلستان جوہر اور اطراف کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، ڈرگ روڈ، راشد منہاس روڈ، پی آئی بی، ناظم آباد سمیت شہر کے بیشتر حصوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، بارش کے بعد شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔ادھر روہڑی کینال میں ڈیڑھ سو فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے زرعی زمینیں زیر آب آگئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا کہنا ہے کہ سکھر بیراج سے روہڑی کینال کا پانی بند کروا دیا ہے، پانی کی سطح کم ہونے پر شگاف پُر کرنے کا کام شروع کیا جائے گا۔

دوسری جانب جیکب آباد کےعلاقے میرانپور کے قریب بیگاری کینال میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، شگاف سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی چاول کی فصل متاثر ہوگئی اور درجنوں دیہات زیرآب آ گئے۔

سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں بمبلی مائینر میں شگاف پڑنے سے نہری پانی چار دیہاتوں میں داخل ہوگیا، سیکڑوں ایکڑ اراضی اور کپاس کی فصل زیر آب آگئی۔

کھیر تھر پھاڑی سلسلوں میں وقفے وقفے سے جاری بارش سے گاج، سول ندی اور نلی ہلیلی میں طغیانی آگئی، سیلابی ریلوں سے تحصیل جوہی کی 5 یونین کونسل متاثر جبکہ فریدہ آباد کے 65 سے زائد دیہات کا جوہی سے رابطہ منقطع ہوگیا، سیلابی صورتحال سے جوہی کے حفاظتی بند کے نو تعمیر شدہ پلوں میں بھی دراڑیں پڑ گئی ہیں۔

خیرپور میں مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث سڑکیں، شہری اور دیہی علاقے زیر آب آگئے، کھجور، کپاس سمیت دیگر فصلیں شدید متاثر ہوگئی ہیں۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہے، صحبت پور میں شاہی واہ کینال میں شگاف پڑنے سے متعدد دیہاتوں میں پانی داخل ہوگیا، پنجرہ پل کے مقام پر بولان ندی میں بھی سیلابی صورتحال ہے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, روہڑی کینال میں ڈیڑھ سو فٹ چوڑا شگاف, کراچی سمیت سندھ میں بارش کا سلسلہ جاری, گاج، سول ندی اور نلی ہلیلی میں طغیانی, مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہ
Habib Ur Rehman اگست 5, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شہر قائد میں سیوریج سسٹم درہم برہم، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، میئر نےافسران کو جھاڑ دیا
Next Article ایف آئی اے سائبر کرائم ٹکے کے کام کا نہیں، وزیراعظم اسے بند کردیں: عظمیٰ بخاری

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?