News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: اے آئی سےنظریوں میں تبدیلی: انگلیوں کے نشانات منفرد ہونے کا خیال غلط ثابت
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > دلچسپ و عجیب > اے آئی سےنظریوں میں تبدیلی: انگلیوں کے نشانات منفرد ہونے کا خیال غلط ثابت
دلچسپ و عجیب

اے آئی سےنظریوں میں تبدیلی: انگلیوں کے نشانات منفرد ہونے کا خیال غلط ثابت

Published جنوری 13, 2024 Tags: Featured انسان کی تمام انگلیوں کے نشانات منفرد ہونے کے خیال کو غلط ثابت
Share
SHARE

نیو یارک (ویب ڈیسک): ایک مصنوعی ذہانت کے سسٹم نے انسان کی تمام انگلیوں کے نشانات کے منفرد ہونے کے خیال کو غلط ثابت کر دیا۔طویل عرصے سے مانے جانے والے اس خیال کے مطابق اگر کسی مجرم نے جائے واردات پر ہاتھ کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے نشان چھوڑے ہیں تو دونوں کے درمیان کسی بھی قسم کا کوئی تعلق قائم نہیں ہوسکتا۔اس خیال کو غلط ثابت کرنے میں کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا مصنوعی ذہانت ایک ہی شخص کے بظاہر بالکل مختلف دِکھنے والے ان انگلیوں کے نشانات کے درمیان کسی تعلق کی نشان دہی کر سکتی ہے۔

اس خیال کو پرکھنے کے لیے گیب گو نامی ایک انجینئرنگ گریجویٹ نے ایک کمپیوٹر کو 60 ہزار انگلیوں کے نشانات جوڑوں کی صورت میں پیش کیے۔

کچھ کیسز میں یہ نشانات کسی انسان کے ہاتھوں کی دو مختلف انگلیوں کے تھے جبکہ کچھ معاملات میں یہ نشانات دوسرے لوگوں کے تھے۔

وقت کے ساتھ کمپیوٹر نے ان خاص نقوش کی نشان دہی کی جو بظاہر تو دو مختلف انگلیوں کے نشان تھے لیکن ایک ہی ہاتھ کے تھے، یہ نشان دہی ایک ایسی چیز تھی جو پہلے کبھی نہیں کی گئی تھی۔

جرنل سائنس ایڈوانسز میں شائع ہونے والی تحقیق میں گیب گو اور ان کے ساتھیوں کا کہنا تھا ’ہماری مرکزی دریافت ایک ہی شخص کی مختلف انگلیوں کے نشانات کے آپس میں مشابہت رکھنے کے متعلق معلوم ہونا ہے۔ یہ نتائج انگلیوں کے تمام کمبینیشنز کے لیے یکساں ہیں چاہے یہ انگلیاں ایک ہی شخص کے مختلف ہاتھوں کی ہی کیوں نہ ہوں۔

تحقیق کے نتائج ابتدائی طور پر ایک جرنل نے مسترد کر دیے تھے۔ جرنل کے ایڈیٹر کا کہنا تھا کہ یہ بات اچھی طرح جانی جاتی ہے کہ ہر انگلی کا نشان مختلف ہوتا ہے اس لیے انگلیوں کے نشانات کے درمیان مشابہت کی نشان دہی ممکن نہیں، چاہے وہ نشانات ایک شخص کے ہاتھ سے کیوں نہ آئے ہوں۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, انسان کی تمام انگلیوں کے نشانات, منفرد ہونے کے خیال کو غلط ثابت
Habib Ur Rehman جنوری 13, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کرائے، الیکشن کمیشن انہیں پکڑے: پی ٹی آئی نظریاتی کا الزام
Next Article ہیملٹن: پاک نیوزی لینڈ میچ میں خاتون فیلڈ امپائر تعینات

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?