News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: بائیٹ ڈانس امریکا میں ٹک ٹاک کو فروخت کرنیکی بجائے بند کرنا زیادہ پسند کرے گی، رپورٹ
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > انٹرٹینمنٹ > بائیٹ ڈانس امریکا میں ٹک ٹاک کو فروخت کرنیکی بجائے بند کرنا زیادہ پسند کرے گی، رپورٹ
انٹرٹینمنٹتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

بائیٹ ڈانس امریکا میں ٹک ٹاک کو فروخت کرنیکی بجائے بند کرنا زیادہ پسند کرے گی، رپورٹ

Published اپریل 26, 2024 Tags: Featured امریکا میں ٹک ٹاک ایپ کو فروخت کرنے کی بجائے اسے خود بند کر دیا جائے گا بائیٹ ڈانس ٹک ٹاک ایپ پر پابندی کے خلاف قانونی جنگ
Share
SHARE

واشنگٹن (ٹیک‌ڈیسک): بائیٹ ڈانس نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر امریکا میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی کے خلاف قانونی جنگ میں اسے ناکامی کا سامنا ہوا تو سوشل میڈیا ایپ کو فروخت کرنے کی بجائے اسے خود بند کر دیا جائے گا۔یہ دعویٰ خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں کیا گیا۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ٹک ٹاک کے الگورتھمز اس ایپ کی جان ہیں اور ان الگورتھمز کے ساتھ ایپ کی فروخت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ ٹک ٹاک بہت زیادہ مقبول ہے اور اس کے صارفین کی تعداد بھی ایک ارب سے زائد ہے، مگر اسے چلانے میں کمپنی کو نقصان ہوتا ہے۔

درحقیقت بائیٹ ڈانس کی مجموعی آمدنی کا بہت کم حصہ ٹک ٹاک سے حاصل ہوتا ہے، اسی لیے سوشل میڈیا ایپ کی سرپرست کمپنی بدترین حالات میں امریکا میں ٹک ٹاک کو فروخت کرنے کی بجائے اسے بند کرنے کو ترجیح دے گی۔

امریکا میں ٹک ٹاک کی بندش سے بائیٹ ڈانس کے بزنس پر محدود اثرات مرتب ہوں گے اور کمپنی کسی صورت اپنے بنیادی الگورتھم سے دستبردار نہیں ہوگی۔

بائیٹ ڈانس کی جانب سے ایک میڈیا پلیٹ فارم پر بھی امریکا میں ممکنہ پابندی کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا۔

اس بیان میں کہا گیا کہ کمپنی کا ٹک ٹاک کو فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

یہ بیان ایک رپورٹ کے ردعمل میں جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق بائیٹ ڈانس کی جانب سے ٹک ٹاک کو کسی امریکی کمپنی کو الگورتھم کے بغیر فروخت کیا جائے گا۔

یہ وہ الگورتھم ہے جو صارفین کو ویڈیو مواد ریکومینڈ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ٹک ٹاک کے چیف ایگزیکٹو Shou Zi Chew نے 24 اپریل کو کہا تھا کہ سوشل میڈیا کمپنی کو امریکی پابندی کے قانون کے خلاف عدالت میں کامیابی کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ امریکا کے ایوان نمائندگان نے 20 اپریل اور پھر سینیٹ نے 24 اپریل کو ٹک ٹاک پر پابندی کے بل کی منظوری دی تھی۔

امریکی صدر کی جانب سے بل پر دستخط کیے جانے کے بعد یہ بل قانون کی شکل اختیار کر گیا۔

اس قانون کے تحت بائیٹ ڈانس کے پاس ٹک ٹاک کو کسی امریکی کمپنی کو فروخت کرنے کے لیے 19 جنوری تک کی مہلت ہے، البتہ کسی پیشرفت کی صورت میں اس مہلت میں مزید 3 ماہ کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

بائیٹ ڈانس کی جانب سے اس کے زیر تحت کمپنیوں کی مالیاتی کارکردگی کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی جاتیں۔

بائیٹ ڈانس کو زیادہ تر آمدنی چین سے ہوتی ہے، خاص طور پر Douyin نامی ایپ اس حوالے سے اہم ہے، جو چین میں ٹک ٹاک کی طرح کام کرتی ہے۔

اس کمپنی نے 2023 میں 120 ارب ڈالرز کے قریب کمائے تھے جو کہ 2022 کے مقابلے میں لگ بھگ 40 ارب ڈالرز زیادہ تھے۔

ذرائع کے مطابق امریکا میں ٹک ٹاک کو روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد بائیٹ ڈانس کی سروسز کو روزانہ استعمال کرنے والوں کے محض 5 فیصد حصے کے برابر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بائیٹ ڈانس کسی صورت اپنے کسی قیمتی اثاثے کو فروخت کرنے کے لیے تیار نہیں ہوگی، کیونکہ ایسی صورت میں اس کی کامیابی کا راز (یہ انہوں نے ٹک ٹاک الگورتھم کی جانب اشارہ دیا تھا) حریفوں کو معلوم ہو جائے گا۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, امریکا میں ٹک ٹاک, ایپ کو فروخت کرنے کی بجائے اسے خود بند کر دیا جائے گا, بائیٹ ڈانس, ٹک ٹاک ایپ پر پابندی کے خلاف قانونی جنگ
Habib Ur Rehman اپریل 26, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حکومت سندھ کا ٹیکس چوروں کےنام اخبارات میں شائع کرنےکافیصلہ
Next Article توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں: پاکستان

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?