رملہ:امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مقبوضہ مغربی کنارے کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔
اعلیٰ امریکی سفارت کار نے رام اللہ میں عباس سے ملاقات ایک ایسے وقت میں کی ہے جب غزہ میں سات اکتوبر سے جاری اسرائیل اور حماس کی جنگ کے نتیجے میں مقبوضہ علاقے میں بڑھتے ہوئے تشدد پر عالمی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق یہ جنگ اس وقت شروع ہوئی جب حماس کے عسکریت پسندوں نے جنوبی اسرائیل پر حملہ کیا جس میں 1400 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔
حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے جوابی زمینی، فضائی اور سمندری حملوں میں تقریبا 9،500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، بلنکن نے اسرائیل کے تین دورے کیے ہیں اور متعدد دیگر عرب ممالک کا بھی دورہ کیا ہے۔
لیکن سات اکتوبر کے بعد مغربی کنارے کا یہ ان کا پہلا دورہ تھا۔
اس دورے کا پیشگی اعلان سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نہیں کیا گیا تھا اور یہ بلن کے بعد آیا تھا۔
