News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: ڈیفالٹ کے اعلان کے بعد پھر واپسی: چین ہمارے اسٹریٹیجک انفرااسٹرکچر کی تیاری میں مدد کرے گا، سری لنکن وزیراعظم
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > تازہ ترین > ڈیفالٹ کے اعلان کے بعد پھر واپسی: چین ہمارے اسٹریٹیجک انفرااسٹرکچر کی تیاری میں مدد کرے گا، سری لنکن وزیراعظم
تازہ تریندنیا

ڈیفالٹ کے اعلان کے بعد پھر واپسی: چین ہمارے اسٹریٹیجک انفرااسٹرکچر کی تیاری میں مدد کرے گا، سری لنکن وزیراعظم

Published مارچ 27, 2024 Tags: Featured اسٹریٹجک گہری سمندری بندرگاہ چین معاونت کرے گا دارالحکومت کا ہوائی اڈہ تیار کرنے کا وعدہ سری لنکا کے وزیر اعظم
Share
SHARE

کولمبو (ویب ڈیسک): سری لنکا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ چین نے بیجنگ میں اپنے ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے بعد ملک کی اسٹریٹجک گہری سمندری بندرگاہ اور دارالحکومت کا ہوائی اڈہ تیار کرنے کا وعدہ کیا ہے۔خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق سری لنکن وزیر اعظم دنیش گناوردینا نے کہا کہ چین، جزیرے کا سب سے بڑا دو طرفہ قرض دہندہ، سری لنکا کے بیرونی قرضوں کی تنظیم نو میں ’معاونت‘ کرے گا، جو کہ 2.9 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف بیل آؤٹ کو برقرار رکھنے کی ایک اہم شرط ہے۔

قرضوں کی تنظیم نو کے بارے میں بیجنگ کی پوزیشن کو منظر عام پر نہیں لایا گیا ہے، لیکن سری لنکا کے حکام نے کہا ہے کہ چین اپنے قرضوں پر پیچھے ہٹنے سے گریزاں ہے، لیکن وہ مدت میں توسیع اور شرح سود کو ایڈجسٹ کر سکتا ہے۔

سری لنکا کے پاس 2022 میں ضروری درآمدات کی ادائیگی کے لیے زرمبادلہ ختم ہوگیا اور اس نے اپنے 46 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرض پر خود سے ڈیفالٹ کا اعلان کردیا تھا۔

مہینوں کے احتجاج اور مظاہروں نے اس وقت کے صدر گوٹابایا راجاپکسے کو عہدے سے ہٹنے پر مجبور کردیا تھا۔

دنیش گناوردینا کے دفتر نے کہا کہ ’وزیر اعظم لی چیانگ نے وعدہ کیا ہے کہ چین، سری لنکا کے قرضوں کی تنظیم نو کے عمل میں مسلسل معاونت کرے گا اور سری لنکا کی معیشت کو ترقی دینے میں مدد کرے گا۔‘

مزید تفصیلات بتائے بغیر بیان میں مزید کہا گیا کہ سری لنکن وزیر اعظم نے کہا کہ بیجنگ نے کولمبو بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ہمبنٹوٹا بندرگاہ کی توسیع اور ترقی میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

جاپان کی فنڈنگ سے کولمبو کے ہوائی اڈے کی توسیع سری لنکا کے قرضوں کے ڈیفالٹ کے بعد سے رکی ہوئی ہے۔

ہمبنٹوٹا کی جنوبی سمندری بندرگاہ 2017 میں ایک چینی سرکاری کمپنی کو 99 سال کی لیز پر 1.12 ارب ڈالر میں دی گئی تھی، جس سے بیجنگ کے علاقائی حریف بھارت میں سیکیورٹی خدشات پیدا ہوئے تھے۔

بھارت اور امریکا دونوں کو اس بات پر تشویش ہے کہ جزیرے کے جنوبی ساحل ہمبنٹوٹا میں چینی قدم جمانے سے بحر ہند میں اس کی بحری برتری بڑھ سکتی ہے۔

سری لنکا نے اصرار کیا ہے کہ اس کی بندرگاہوں کو کسی فوجی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا، لیکن نئی دہلی نے چینی تحقیقی جہازوں کی ہمبنٹوٹا میں میں موجودگی پر اس خدشے کا اظہار کرتے ہوئے اعتراض کیا ہے کہ وہ جاسوسی کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, اسٹریٹجک گہری سمندری بندرگاہ, چین معاونت کرے گا, دارالحکومت کا ہوائی اڈہ تیار کرنے کا وعدہ, سری لنکا کے وزیر اعظم
Habib Ur Rehman مارچ 27, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹائی ٹینک میں ہیروئین کو بچانے کیلئے استعمال ہونے والا تختہ 20 کروڑ روپوں میں نیلام
Next Article افغان طالبان کے سپریم لیڈر کا خواتین کو زنا حد پر عوام کے سامنے سنگسار کرنے کا اعلان

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?