News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر پاور سرچارج کی منظوری دے دی
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
پاور سرچارج کی منظوری
News Views > تازہ ترین > حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر پاور سرچارج کی منظوری دے دی
تازہ ترینکاروبار

حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر پاور سرچارج کی منظوری دے دی

Published مارچ 2, 2023 Tags: Featured پاور سرچارج منظوری
Share
SHARE
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے صارفین پر پاور سرچارج کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد نقصانات کو پورا کرنا، قرضوں کی ادائیگی اور بجلی کے شعبے کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان پر دباؤ کے بعد حکومت عملے کی سطح کے معاہدے کے لیے کچھ شرائط پر عمل درآمد کر رہی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

حکومت صارفین سے سالانہ 3 کھرب 35 ارب روپے وصول کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اضافی چارج 1 روپے 55 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا۔

آئی ایم ایف مزید چار شرائط پر زور دے رہا ہے، جن میں سے ایک میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی ضرورت ہے۔

اس شرط کو پورا کرنے کے لیے آئندہ مالی سال 2023-24 میں بجلی صارفین سے اوسطا 2.63 روپے فی یونٹ بجلی سرچارج وصول کیا جاتا رہے گا۔

تاہم حکومت نے وضاحت کی ہے کہ یہ فیصلہ ضروری ہے جو نقصانات کا احاطہ کرے اور بجلی کے شعبے میں جمع ہونے والے قرضوں کی ادائیگی کرے۔

حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے 5 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج سمیت متعدد اقدامات کی بھی منظوری دی، جس میں 19 اشیاء کا احاطہ کیا جائے گا۔

ٹارگٹڈ اور غیر ہدف شدہ سبسڈیز کے ہائبرڈ ماڈل پر یہ پیکج مبنی ہوگا، ای سی سی نے فاریکس ترسیلات زر کی وجہ سے کنٹینرز پر سٹوریج چارجز بھی معاف کردیے۔

اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی جانب سے گندم کی فصل 23-2022 کی خریداری قیمت کے حوالے سے جمع کرائی گئی سمری پر غور کرنے کے بعد گندم کی فصل 2022-23 کی یکساں خریداری قیمت 3900 روپے 40 کلو گرام مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

تاہم سندھ نے گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی 40 کلو اور پنجاب نے 3 ہزار 900 روپے فی 40 کلو گرام مقرر کی تھی۔

علاوہ ازیں ای سی سی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) بورڈ کی اس قرارداد کو بھی منظور کرلیا، جس میں کہا گیا تھا کہ کراچی پورٹ پر پھنسے ہوئے کنٹینرز/ کارگو پر اسٹوریج کے تمام چارجز ختم کردیے جائیں گے۔

تاہم ڈی مرج چارجز 50 لاکھ روپے سے زائد ہونے کی صورت میں کے پی ٹی کو استثنیٰ دینے سے قبل اسٹیٹ بینک سے سرٹیفکیشن لینا ہوگا۔

ای سی سی کو ماہانہ بنیادوں پر کلیئر کی گئی کھیپ کی رقم پر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, پاور سرچارج منظوری
Habib Ur Rehman مارچ 2, 2023
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ فلور ملز ایسوسی ایشن نے کراچی میں آٹے کی فراہمی معطل کردی
Next Article آئی ایم ایف آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر، امریکی ڈالر مزید 12 روپے 89 پیسے مہنگا

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?