احمد آباد (شوبز ڈیسک): ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو جب 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا تو بھارتی ٹیم کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم میں بیٹھی اہم شخصیات بھی افسردہ دکھائی دیں۔اپنی ہی سرزمین پر شکست کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے جذباتی ہونے کے کئی مناظر سامنے آئے ، کہیں بھارتی کپتان روہت شرما آنسو بھری آنکھیں لیے گراؤنڈ سے ڈریسنگ روم جاتے نظر آئے تو وہیں کئی بھارتی کھلاڑیوں کو بھی گراؤنڈ میں روتے دیکھا گیا۔
ایسے میں میچ ہارنے کے بعد ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ویرات کے ساتھ انوشکا بھی خاصی افسردہ نظر آرہی ہیں۔
they proved “hum sath sath hai” 🥹❤️ #Virushka #ViratKohli𓃵 #AnushkaSharma #Abhiya pic.twitter.com/x4uzSd8EdQ
— abhiyaxtejran (@TejRan_aka_adi) November 19, 2023
دوسری جانب سوشل میڈیا پر میچ کے آخری اوورز کے دوران کی بھی ایک ویڈیو تیزی سے شیئر کی جارہی ہے، اس ویڈیو میں انوشکا اور اتھیا شیٹھی کو شکست سے قبل ہی افسردہ حالت میں دیکھا گیا۔
Disappointed Anushka Sharma today India vs AUSTRALIA #INDvsAUSfinal #IrfanPathan #congratulationinda pic.twitter.com/Xy7O5ZLExe
— The F…KING (@RaymondHaris2) November 19, 2023
اس ویڈیو میں انوشکا کو آنکھوں پر ہاتھ رکھے میچ ختم ہونے سے قبل افسردہ دیکھا گیا۔