News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: اقتدار میں آکر تم پر آرٹیکل 6 لگاؤں گا، عمران خان کی الیکشن کمیشن ممبران کو سنگین دھمکی
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > اقتدار میں آکر تم پر آرٹیکل 6 لگاؤں گا، عمران خان کی الیکشن کمیشن ممبران کو سنگین دھمکی
پاکستانتازہ ترین

اقتدار میں آکر تم پر آرٹیکل 6 لگاؤں گا، عمران خان کی الیکشن کمیشن ممبران کو سنگین دھمکی

Published جنوری 4, 2024 Tags: Featured ارکان کو سنگین دھمکی توہین چیف الیکشن کمشنر کیس
Share
SHARE

راولپنڈی (ویب ڈیسک): اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فرد جرم عائدکیے جانےکے دوران کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان فرد جرم عائد کیے جانےکے دوران شدید غصے میں آگئے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان نے دوران سماعت الیکشن کمیشن کے تینوں ارکان کو سنگین دھمکی دی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے دھمکی دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان کو کہا کہ میں تم سب کی شکلیں پہنچانتا ہوں اور نام بھی معلوم ہیں، اقتدار میں آکر تم پر آرٹیکل 6 لگاؤں گا، تم جس کےکہنے پر سب کچھ کر رہے ہو وہ تمہیں بچا بھی نہیں سکے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ممبران الیکشن کمیشن بانی پی ٹی آئی کی دھمکی پر حیران رہ گئے۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز ہی بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت ہوئی تھی۔

عدالت میں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی جس پر انہوں نے چارج شیٹ میں لگے الزامات سے انکار کیا تھا۔

چارج شیٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری نے 2022 میں الیکشن کمیشن کے خلاف منصوبہ بندی سے تضحیک آمیز مہم کاسلسلہ شروع کیا، ملزمان نے ایک نہیں متعدد بار الیکشن کمیشن اور سربراہ کے خلاف متعصبانہ اور تضحیک آمیز زبان استعمال کی۔

چارج شیٹ میں کہا گیا کہ ملزمان نے 12 جولائی 2022 کو بھکر میں عوامی جلسے کے دوران الیکشن کمیشن پاکستان کے خلاف غیرپارلیمانی زبان استعمال کی، پھر 18 جولائی اور 27 جولائی کو عوامی جلسوں میں الیکشن کمیشن اورسربراہ پر من گھڑت الزامات عائد کیے۔

چارج شیٹ کے متن کے مطابق ملزمان نے 4 اگست اور 10 اگست 2022 کو الیکشن کمیشن کو اسکینڈلائز کیا، دونوں نے جلسوں میں آئینی ادارے کو تضحیک کا نشانہ بنایا، ملزمان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف غیرپارلیمانی اورنامناسب زبان کا استعمال کیا۔

چارج شیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مطلوبہ شواہد، ویڈیوز اور دستاویزات کے مطابق ملزمان کے خلاف ٹرائل شروع کیا جائے۔

چارج شیٹ کے متن کے مطابق ملزمان نے الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان کی توہین کی، سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے تحت الیکشن کمیشن ملزمان کےخلاف کارروائی کامجاز ہے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, ارکان کو سنگین دھمکی, توہین چیف الیکشن کمشنر کیس
Habib Ur Rehman جنوری 4, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر کوئی پابندی نہیں، پیمرا کی لاہور ہائی کورٹ کو آگاہی
Next Article شاہ محمود اور زین قریشی کے کاغذات منظور، حلیم عادل کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?