ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار آدتیہ رائے کپور نے گلوکاری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد ہی اپنا البم ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
آدتیہ رائے کپور نے 2013 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ‘عاشقی’ سے شہرت حاصل کی تھی، اداکار نے اپنے اداکاری کیریئر سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد اب اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کر رہے ہیں۔
اداکار کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں، جس میں انہیں گٹار کے ساتھ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے موسیقی کے لیے وقت وقف کرنے کے لیے اپنے فلمی منصوبوں سے وقف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران آدتیہ کپور نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے میوزک البم پر کام کر رہے ہیں جسے جلد ہی عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے موسیقی کے لئے اپنی زندگی بھر کی دلچسپی کا اظہار کیا اور بتایا کہ کس طرح وہ گلوکاری کا کیریئر قائم کرنے کے لئے خلوص سے کوشش کر رہے ہیں۔
آدتیہ رائے کپور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ ‘دی نائٹ منیجر’ کی ریکارڈنگ کے دوران اپنی فلم ‘عاشقی’ کے گانے گایا کرتے تھے۔
