News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: عمران خان کو آخری وارننگ ہے،واپس پارلیمنٹ میں آؤ؛ بلاول بھٹو
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > عمران خان کو آخری وارننگ ہے،واپس پارلیمنٹ میں آؤ؛ بلاول بھٹو
پاکستان

عمران خان کو آخری وارننگ ہے،واپس پارلیمنٹ میں آؤ؛ بلاول بھٹو

Published دسمبر 27, 2022 Tags: Featured بلاول بھٹو زرداری گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب لاڑکانہ
Share
SHARE

لاڑکانہ: سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب میں وزیر خارجہ و پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو نکالنے کے علاوہ ایک اور کامیابی آرمی چیف کی باوردی تقریر میں سیاست میں مداخلت کا اعتراف ہے۔

گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھاکہ عمران خان کو آخری وارننگ دے رہے ہیں،آئیں اورواپس پارلیمان میں بیٹھیں، پارلیمنٹ میں آؤ، اپنے آپ کو سیاسی لیڈر اور جمہوریت پسند کہتے ہوتو آؤ پارلیمان میں بیٹھو اوراپنا کام کرو، ہم نے اپوزیشن بنچزپربیٹھ کر آپ کوچارسال بھگتا اوراپنا کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن میں آتے ہی پہلے دن سے نخرے شروع کردیے اور باہر رونا شروع کردیا، اس فلسفے کے مطابق چل رہے ہوکہ آپ کونہیں کھیلنے دیا توکسی اورکوکھیلنے نہیں دو گے، عمران خان کی حرکتوں کی وجہ سے پاکستان اورعوام کا نقصان ہورہا ہے، آخری وارنگ ہے آؤ پارلیمان میں بیٹھو اور حصہ بنو، آپ پارلیمان کےلیے اجنبی ہیں، آپ پارلیمان میں آؤ پھرحکومت اورسیاسی جماعتیں آپ سے بات کرسکیں گی، سڑکوں پرپھرکرکالعدم تنظیموں سے ہم بات نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھاکہ آئیں پارلیمان کا حصہ بنیں، اپنا کردار ادا کریں اورہم الیکشن میں مقابلہ کرتے ہیں، پارلیمان میں آکراصلاحات پربات کریں، صاف شفاف الیکشن کےلیے اپنا حصہ ڈالیں، آئیں،نیب اصلاحات پراپنا حصہ ڈالیں، نہیں چاہتے آپ کے ساتھ وہی ہو، آپ جیل میں ہوں اور سابق خاتون اول کے ساتھ آپ کے بچے پھریں، نہیں چاہتا کہ آپ کے خلاف بھی نیب استعمال ہو، نہیں چاہتا کہ کسی کے پاس دھاندلی دھاندلی کابہانہ ہو، آپ آئیں اوراپوزیشن میں رہ کراپنا کام کریں ترمیم میں اپنا حصہ ڈالیں، آپ پارلیمان میں آئیں ہرچیزپربات ہوسکتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ آپ نخرے کریں گے، سازشیں کریں گے آرٹیکل 6 کی حرکت میں شامل ہونگے توہم جانتے ہیں آپ کا بندوبست کیسے کرنا ہے، آپ کے ساتھ توابھی تک کچھ ہوا ہی نہیں،ابھی سے رورہے ہو، آپ نے نواز شریف کی بیٹی اورآصف زرداری کی بہن کوگرفتارکیا، آپ کی بھی بہن، بیٹی اوراہلیہ ہے، ابھی تک ان کے خلاف کسی نے کارروائی نہیں کی، ہم سیاسی انتقام میں یقین نہیں رکھتے، اگرآپ جمہوریت کا حصہ نہیں بنیں گے تو جنہیں یہ کام کرنا ہے ہم انہیں نہیں روک سکتے، آپ کے ساتھ جوہوگا وہی آپ برداشت نہیں کرسکیں گے۔

“عوام جانتی ہے کہ 4 سال میں اس ملک کے ساتھ کیا مذاق کیا گیا اور عوام یہ بھی جانتی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو معاشی اور خارجہ سطح پر مشکلات سے پاکستان کو نکال سکتی ہے۔”@BBhuttoZardari#SalaamBenazirBhutto
9/9 pic.twitter.com/LFYf2X0OfG

— Pakistan Peoples Party – PPP (@PPP_Org) December 27, 2022

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری 11 سال جیل میں رہ کر ہنس کروکٹری کا نشان بناکر نکلے، آپ کے کارکن بھی یہ سب برداشت نہیں کرسکیں گے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ عمران خان کو وائٹ ہاؤس نے نہیں بلاول ہاؤس نے گھر بھیجا، پہلی بار کسی وزیراعظم کو عدالت یا فوج نے نہیں بلکہ جمہوری طریقے سے عدم اعتماد کرکے گھر بھیجا گیا اور وہ عوام کا کریڈٹ امریکا کو دے رہا ہے، کس نے اس سلیکٹڈ کو اس بات کی اجازت دی کہ وہ ان دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے ٹیکے اور ان سے بات کرے؟ ایک نالائق کو ہمارے سر پر مسلط کر دیا گیا جس کی وجہ سے دہشت گردی بڑھی۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, بلاول بھٹو زرداری, گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب, لاڑکانہ
Jaff Ali دسمبر 27, 2022
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کئی معاشقے چلانے والےسلمان خان کو بچے چاہئیں مگر ماں کے بغیر
Next Article پی ٹی آئی حکومت کا گرنا وائٹ ہاؤس سازش نہیں بلاول ہاؤس کی محنت ہے؛بلاول

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?