News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: اقوام متحدہ میں اسرائیلی وزیراعظم کی ایران پر تنقید؛ سعودیہ سے تعلقات کی بحالی پر زور
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > تازہ ترین > اقوام متحدہ میں اسرائیلی وزیراعظم کی ایران پر تنقید؛ سعودیہ سے تعلقات کی بحالی پر زور
تازہ تریندنیا

اقوام متحدہ میں اسرائیلی وزیراعظم کی ایران پر تنقید؛ سعودیہ سے تعلقات کی بحالی پر زور

Published ستمبر 27, 2024 Tags: Featured اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ایران کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ہم پر حملہ کیا تو دگنا جواب دیں گے
Share
SHARE

نیویارک (ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی جیسی رحمت اور جارح ایران کے درمیان کھڑے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے خطاب کے آغاز میں کہا وہ جنگ کے دوران اقوام متحدہ کے اجلاس میں نہیں آنا چاہتے تھے لیکن وہ اس بات کے پابند ہیں کہ دنیا کے سامنے اسرائیل کا “سچ” بیان کرسکیں۔اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر ہم پر حملہ کیا گیا تو ہم دگنا جواب دیں گے اور یاد رکھیں کہ ایران میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں ہمارے ہاتھ نہ پہنچ سکیں۔

اپنے خطاب کے دوران انھوں نے ہاتھوں میں دو نقشے اٹھا رکھے تھے ایک کا عنوان تھا لعنت تھا جس میں ایران کا نقشہ تھا جب کہ دوسرے کا عنوان تھا رحمت جو اسرائیل کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کی منظر کشی کر رہا تھا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ میرا ملک اسرائیل اس وقت ایران کے ناپاک عزائم کی لعنت اور عرب یہود تعلقات کی بحالی کی رحمت کے درمیان کھڑا ہے۔ دنیا ایران کی جنگ یا عرب ممالک کے ساتھ امن معاہدوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔

وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی امن معاہدہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی سیاحت، تجارت، توانائی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمیت متعدد شعبوں میں بہتری لائے گی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدہ ریاض اور یروشلم کے درمیان تاریخ کا ایک حقیقی محور ہوگا۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ایران کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ امریکہ کی مدد اور رہنمائی کے ساتھ امن کی نعمتوں کو بڑھایا جائے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے شرکا سے سوال کیا کہ “آپ اس میں سے کیا انتخاب کریں گے؟” اسرائیل اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونا یا ایران اور اس کی آمریت کا ساتھ دینا؟

نیتن یاہو نے عالمی عدالت کے فیصلوں اور نسل کشی کے الزامات کو “اخلاقی الجھن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہاں ہم غزہ میں اپنا دفاع کر رہے ہیں، لیکن ہم ایک مشترکہ دشمن کے خلاف بھی اپنا دفاع کر رہے ہیں۔

نیتن یاہو نے امدادی سامان کی ترسیل کو روکنے کے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی ایک بھی بے گناہ کو مرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے، یہ ہمیشہ ایک المیہ ہے۔

بمباری میں عام شہریوں کی ہلاکت پر اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ فلسطینی شہریوں کو حملے کی جگہ سے دور رکھنے لے لیے پہلے انتباہی فلائر چھوڑے اور ٹیکسٹ پیغامات تک بھیجے۔ ایک بھی واقعہ بتائیں جس میں ایسا نہ کیا گیا ہو۔

خیال رہے کہ حماس نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے موقع پر دیگر مالک سے واک آؤٹ کرنے کی اپیل کی تھی۔ نیتن یاہو کے ڈائس پر آتے ہی پاکستان سمیت کچھ ممالک کے نمائندے باہر چلے گئے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 42 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ 94 ہزار سے زائد زخمی ہیں جن میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی, ایران کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے, خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو, ہم پر حملہ کیا تو دگنا جواب دیں گے
Habib Ur Rehman ستمبر 27, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وہ دم دارستارہ جو 80 ہزار برس بعد آپ آسمان پر دیکھ سکیں گے
Next Article بنگلہ دیشی پورن اداکارہ ریا بارڈے بھارتی جعلی پاسپورٹ رکھنےپر گرفتار

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?