News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں صہیونی ریاست اسرائیل ملوث ہے، وزیراعظم
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں صہیونی ریاست اسرائیل ملوث ہے، وزیراعظم
پاکستانتازہ ترین

اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں صہیونی ریاست اسرائیل ملوث ہے، وزیراعظم

Published اگست 2, 2024 Tags: Featured قرارداد متفقہ طور پر منظور کرنے پر وزیراعظم نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی بچی نے کہا تھا کہ ہمیں اس لیے مارا جارہا ہے کہ ہم مسلمان ہیں۔ ی
Share
SHARE

(ویب ڈیسک):‌اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں صہیونی ریاست اسرائیل ملوث ہے اور پاکستان اس دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے۔

اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین کی زمین مقتل گاہ اور قبرستان بن چکی ہے، ہر طرف بکھرا خون انسانیت کو جنجھوڑ رہا ہے، 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، بستیوں کی بستیاں قبرستان بن چکی ہیں، جن گلیوں میں بچے کھیلتے تھے آج وہاں چیخوں کی آوازیں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی بچی نے کہا تھا کہ ہمیں اس لیے مارا جارہا ہے کہ ہم مسلمان ہیں۔ یہ دنیا بھر کے انسانوں کے مساوی حقوق کا سوال ہے، یہ اس بچے کا سوال ہے جس کو خون میں نہلا دیا گیا، یہ وہ سوال ہے جس کے لیے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ آج عالمی انصاف اور ضمیر خود کٹہرے میں کھڑا ہے، جب عالمی قوانین کو روندا جائے تو سوال اٹھے گا، عالمی عدالت کا فیصلہ اور اقوام متحدہ کی قرارداد بارود کی نذر ہوچکی ہیں۔ آج ہزاروں شہیدوں کا لہو انصاف تلاش کر رہا ہے، 31 جولائی کو اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا گیا، اسماعیل شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔ تاریخ ان قربانیوں کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھیں گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ روز اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں اس واقعے کی مذمت کی گئی، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فلسطین میں امداد جاری رکھی جائے گی اور مطالبہ کرتے ہیں نہتے فلسطینیوں تک امداد کی رسائی یقینی بنائے جائے۔ آج ملک بھر میں جمعہ کی نماز کے بعد اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

قرارداد متفقہ طور پر منظور کرنے پر وزیراعظم نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بینچز پر بیٹھے اراکین اور اتحادی جماعتوں کا شکرگزار ہوں۔

خطاب کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی قرارداد پر دستخط کیے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, قرارداد متفقہ طور پر منظور کرنے پر وزیراعظم نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ, وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی بچی نے کہا تھا کہ ہمیں اس لیے مارا جارہا ہے کہ ہم مسلمان ہیں۔ ی
Habib Ur Rehman اگست 2, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article گھوٹکی:کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید
Next Article اسماعیل ہنیہ کا قتل غزہ جنگ بندی مذاکرات میں مددگار نہیں ہوگا: جوبائیڈن

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?