News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: فضل الرحمان کی اسٹیبلشمنٹ سے توقعات پوری نہیں ہوئیں، وہ فرسٹریشن میں بیان دے رہے ہیں: حامد خان
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > فضل الرحمان کی اسٹیبلشمنٹ سے توقعات پوری نہیں ہوئیں، وہ فرسٹریشن میں بیان دے رہے ہیں: حامد خان
پاکستانتازہ ترین

فضل الرحمان کی اسٹیبلشمنٹ سے توقعات پوری نہیں ہوئیں، وہ فرسٹریشن میں بیان دے رہے ہیں: حامد خان

Published جولائی 29, 2024 Tags: Featured حامد خان عمران خان کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر مجبور فواد چوہدری اور شیخ رشید قیادت کا خلا ہے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان کا کہنا ہے فواد چوہدری اور شیخ رشید نے عمران خان کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر مجبور کیا، فواد تو شروع سے ہی پلانٹڈ بندہ ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پابند سلاسل ہیں اس لیے قیادت کا خلا ہے،بانی پی ٹی آئی سے جو ملاقات کرتے ہیں وہ ان سے ملنے والی ہدایات کی مختلف تشریح کرتے ہیں، کچھ لوگ اپنی ذاتی تشہیر کے لیے ایسا کرتے ہیں، کچھ لوگ ایسے ہیں جن سے متعلق تشویش اور شک ہے کہ وہ پارٹی سے مخلص نہیں، ایسے کچھ اور بھی ہیں جو پارٹی کے اندر اختلافات بڑھانے کے لیے بیانات دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا جو پارٹی کے لیے نقصان دہ تھے ان کو کافی حد تک سائیڈ لائن کردیا ہے، چند کا تو پتا چل گیا ہے جن میں سے ایک شیر افضل مروت ہے جو کسی اور مقصد کے لیے آیا تھا، شیر افضل مروت ذاتی تشہیر کرتے تھے، انہوں نے بیانات دے کر پارٹی کو نقصان بھی پہنچایا۔

سینئر قانون دان کا کہنا تھا مخصوص نشستوں والے فیصلے کے بعد حکومت نے حواس باختہ ہو کر پی ٹی آئی پر پابندی کی بات کی، حکومت کو اصل خوف ٹربیونلز سے ہے، بیشتر سیٹوں بالخصوص پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلی پر تو لمبی انکوائری کی ضرورت ہی نہیں، بیشتر سیٹوں پر تو فارم 45 کی گنتی کرکے ہی ہماری بہت ساری سیٹیں نکل آئیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ذہن میں یہ خوف ہے کہ یہ اب ہماری سیٹیں خالی کرائیں گے، خواجہ آصف کے بارے میں کس کو نہیں پتا کہ 27 ہزار ووٹ سے عثمان ڈار کی والدہ سے ہار گئے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف، مریم اور عون چوہدری سمیت ان کے بیشتر لوگ بری طرح ہارے ہیں، جس دن بھی صحیح گنتی ہو گئی اس دن دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہو جائے گا، بانی پی ٹی آئی نے بہت کچھ سیکھا ہے، 8 فروری کے بعد جب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تو وہ بہت خوش تھے کہ قوم نےان کی بات سن لی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں حامد خان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کلیئر ہیں جس نے ایک بار پارٹی چھوڑ دی اسے واپس نہیں لانا، جو لوگ خاموش ہو گئے ان کی واپسی پر غور کیا جا سکتا ہے، سب کا نہیں کہہ سکتا لیکن جنہوں نے پریس کانفرنس کی پارٹی بنائی اور جوائن کیا وہ واپس نہیں آسکتے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا عمران اسماعیل، فواد چوہدری اور عامر کیانی استحکام پارٹی بنانے والوں میں شامل ہیں، فواد چوہدری تو استحکام پارٹی میں شامل ہوئے اور وہاں منہ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے تھے، جیل کاٹنا پتا نہیں وہ ڈراما تھا کیا تھا، فواد چوہدری پلانٹڈ آدمی ہے، فواد چوہدری آج سے نہیں ہمیشہ سے ہی پلانٹڈ ہے، اب بھی فواد چوہدری پارٹی کو اندر سے نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

حامد خان کا کہنا تھا ہمارے نزدیک سب بڑی زیادتی عدم اعتماد کے وقت اسمبلیوں سے استعفے دینا تھا، شاہ محمود اور پرویز الہیٰ نے بتایا کہ فواد چوہدری اور شیخ رشید نے بانی پی ٹی آئی کو استعفوں پر مجبور کیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان سے متعلق سوال پر حامد خان کا کہنا تھا فضل الرحمان سے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتا کیوں کہ ان سے بات چل رہی ہے، فضل الرحمان کی اسٹیبلشمنٹ سے جو توقعات تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں، فضل الرحمان جو کہہ رہے ہیں وہ فرسٹریشن میں کہہ رہے ہیں۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, حامد خان, عمران خان کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر مجبور, فواد چوہدری اور شیخ رشید, قیادت کا خلا ہے
Habib Ur Rehman جولائی 29, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی میں آج شام سے بارشیں متوقع، 100 ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی
Next Article حکومت کا چیف جسٹس کو نشانہ بنانے اور انکے قتل کے فتوے پر سخت ایکشن کا اعلان

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?