News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: عمران کا اعتراف مقدمے کو سیدھا ملٹری کورٹ لے جائیگا
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > عمران کا اعتراف مقدمے کو سیدھا ملٹری کورٹ لے جائیگا
پاکستانتازہ ترین

عمران کا اعتراف مقدمے کو سیدھا ملٹری کورٹ لے جائیگا

Published جولائی 23, 2024 Tags: Featured اڈیالہ جیل سے کسی دوسری جگہ منتقل نہیں کیا تحریک انصاف کے بانی عمران نیازی عمران نیازی نے پیر کو یہ اعتراف کرکے کارکنوں کو جی ایچ کیو جاکراحتجاج کرنے کی خود ہدایات دی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): تحریک انصاف کے بانی عمران نیازی کو فوری طور پر اڈیالہ جیل سے کسی دوسری جگہ منتقل نہیں کیا جارہا اس سلسلے میں کوئی فیصلہ 190ملین پاؤنڈ کی منتقلی کے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران نیازی نے پیر کو یہ اعتراف کرکے کہ اپنے کارکنوں کو جی ایچ کیو جاکراحتجاج کرنے کی خود ہدایات دی تھیں، مقدمے کو سیدھا فوجی عدالت میں لے جانے کی راہ پورے طور پر ہموار کردی ہے۔

عمران نے پیر کو صحافیوں سے اپنی گفتگو میں خیال ظاہر کیا تھا کہ انہیں 9 مئی کے مقدمات میں ماخوذ ہونے کے باعث فوجی حکام کے حوالے کردیا جائے گا جواسے فوج کی جیل میں رکھیں گے، معلوم ہواہے کہ الیکشن کمیشن میں آج سے تحریک انصاف کے بارے میں اہم معاملات کی سماعت شروع ہورہی ہے جن میں کمیشن کو تاحال اطمینان بخش جوابات نہیں ملے جس سے اس کے وجود کے لئے مہیب خطرات پیدا ہوسکتےہیں۔

’جنگ‘ کو حد درجہ قابل اعتماد ذرائع نے پیر کی شام بتایا ہے کہ 9 مئی کے مرکزی مقدمے کی سماعت آئندہ ماہ شروع ہوجائے گی جس کے لئے ملزموں کو لاہور یا اس کے نواح کی کسی جیل میں لےجانا ضروری ہوگا اس مقدمے کو لاہور میں قائم عدالت سن رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل کے علاوہ ساہیوال کی ڈسٹرکٹ جیل میں دہشت گردی اور خطرناک جرائم میں ملوث ملزموں کے لئے الگ سے بیرک موجودہیں اور دہشت گردی کی خصوصی عدالت ان جیلوں میں جاکر مقدمے کی سماعت اس صورت میں کرسکتی ہے اگر عمران نیازی کے مرکزی مقدمے کو فوجی عدالت میں سماعت کے لئے مقرر ہونے کا فیصلہ نہیں ہوتا۔ اگر مقدمہ جس میں عمران پر ایک درجن سے زیادہ سنگین دفعات کا حوالہ موجود ہے اور جن میں سزائے موت اور عمر قید جیسی سزاؤں کی گنجائش شامل ہے فوجی عدالت اپنے کسی حراستی مرکز میں عمران سمیت تمام ملزمان کو رکھنے کا حکم دے سکتی ہے۔ ایسے مرکز کی نشاندہی اور مقام سے آگاہ کرنا متعلقہ حکام پر لازم نہیں ہوگا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران نیازی نے پیر کو یہ اعتراف کرکے کہ اپنے کارکنوں کو جی ایچ کیو جاکراحتجاج کرنے کی اس نے خود ہدایات دی تھیں مقدمے کو سیدھا فوجی عدالت میں لے جانے کی راہ پورے طور پر ہموار کردی ہے۔ عمران نے اصرار کرکے تقاضا کیا ہے کہ امریکی کیپٹل ہل اور برطانیہ میں احتجاج کے دوران کلوز سرکٹ (سی سی) کیمروں سے مجرموں کا تعین کیا جائے دراصل اپنے کارکنوں کو ملوث کرکے خود بچ رہنے کی کوشش ہے حالانکہ تفتیش کاروں نے نو مئی کے لئے مرتب کی گئی منصوبہ بندی اور اس کے مقاصد کے حوالے سے شہادتوں کے پورے تانے بانے تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پیر کو اپنی میڈیا بریفنگ میں جن نکات کی نشاندہی کی ہے پیش آمدہ دنوں میں انہیں آگے بڑھانے کے لئے عملی اقدامات کا بڑے پیمانے پرآغاز ہوجائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی کے نام نہاد تصور کو لیکر سوشل میڈیا کے لئے تحفظ تلاش کرنے کی کوششوں کو بار آور نہیں ہونے دیا جائے گا ایسا سوشل میڈیا جسے کسی پڑتال اور روک ٹوک کے بغیر محض ایک فرد کو زہر پھیلانے کی اجازت دیدی جائے اب اسے ہر صورت میں روکا جائے، زیر حراست مجرموں سے ملاقات کے لئے جیل قوانین کے تحت ضابطے مقرر ہیں ان سے صرف نظر کرتے ہوئے فراخدلانہ ملاقاتوں کے لئے حکم صادر کرنا جیلوں میں بند ہزاروں دوسرے قیدیوں کے ساتھ نا انصافی کے مترادف ہے۔

اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کثیر تعداد میں ملاقاتوں کو یقینی بنانے کے لئے نگران جج کا تقرر نہ کردیا جائے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, اڈیالہ جیل سے کسی دوسری جگہ منتقل نہیں کیا, تحریک انصاف کے بانی عمران نیازی, عمران نیازی نے پیر کو یہ اعتراف کرکے, کارکنوں کو جی ایچ کیو جاکراحتجاج کرنے کی خود ہدایات دی
Habib Ur Rehman جولائی 23, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ’ڈاکٹر نے دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے‘، خاتون سے آدھی رات کو ملاقات کے سوال پر خلیل الرحمان قمر کا جواب
Next Article تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ ایک بار پھر سیل

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?