News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: ’خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں‘، محب مرزا نے اپنی سابقہ اور موجودہ اہلیہ کے بارے میں کیا کہا؟
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > انٹرٹینمنٹ > ’خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں‘، محب مرزا نے اپنی سابقہ اور موجودہ اہلیہ کے بارے میں کیا کہا؟
انٹرٹینمنٹتازہ ترین

’خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں‘، محب مرزا نے اپنی سابقہ اور موجودہ اہلیہ کے بارے میں کیا کہا؟

Published جولائی 15, 2024 Tags: Featured آمنہ شیخ سے طلاق پر محب نے کہا کہ 'میرے جو معاملات ان کے ساتھ ہوئے وہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے میزبان نے سوال جاری رکھا کہ 'آمنہ کی بات کی جائے تو وہ شاندار اور کامیاب اداکارہ ہیں واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں صنم سعید اور محب مرزا نے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، دونوں اداکاروں کی یہ دوسری شادی ہے۔
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان محب مرزا کا کہنا ہے کہ ان کی سابقہ اہلیہ آمنہ شیخ اور موجودہ اہلیہ صنم سعید دونوں ہی بے حد اچھی انسان ہیں۔حال ہی میں اداکار نے ایک ویب شو میں شرکت کی جس کی میزبان نے محب سے سابقہ اور موجودہ اہلیہ سے متعلق سوال کیا۔

میزبان آمنہ عیسانی نے اداکارہ سے پوچھا کہ ‘خواتین جو انسان کی زندگی میں ہوتی ہیں اس کے بھی مثبت اثرات ہوتے ہیں اور آپ کی زندگی میں دو ذہین ترین خواتیں رہیں، ایک سابقہ اہلیہ آمنہ اور ایک موجودہ صنم سعید’۔

میزبان نے سوال جاری رکھا کہ ‘آمنہ کی بات کی جائے تو وہ شاندار اور کامیاب اداکارہ ہیں، فٹنس لیول میں بھی بہترین اور یہ ہی سب صنم بھی ہیں، تو ان خواتین کا آپ کی زندگی پر کیا اثر ہوا؟’

جواب میں محب مرزا نے کہا کہ ‘آمنہ کی بات کریں یا صنم کی بات کی جائے، دونوں ہی بہت اچھی انسان ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے گھرانوں سے تعلق رکھتی ہیں، دونوں کی پرورش ان کی ماؤں نے بہت اچھی کی جو کہ ان کی شخصیت میں نظر آتا ہے’۔

آمنہ شیخ سے طلاق پر محب نے کہا کہ ‘میرے جو معاملات ان کے ساتھ ہوئے وہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے کیونکہ دو لوگوں میں مسائل اور فرق آجاتے ہیں لیکن وہ انسان بہت کمال کی ہیں’۔

اداکار نے کہا کہ ‘یہ ہی سب صنم میں بھی ہے اور میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ دونوں میری زندگی میں شامل ہوئیں’۔

محب مرزا نے اپنی اہلیہ صنم سعید کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت دوستانہ ہیں، میں اُنہیں اردو سکھاتا ہوں اور وہ مجھے انگریزی سکھاتی ہیں، میں اور صنم جب کسی پروجیکٹ میں ساتھ کام کرتے ہیں تو شوٹنگ کے دوران ہمارا وقت ہنسی مذاق میں بہت اچھے سے گزرتا ہے’۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں صنم سعید اور محب مرزا نے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، دونوں اداکاروں کی یہ دوسری شادی ہے۔

اس سے قبل محب مرزا نے 2005 میں اداکارہ آمنہ شیخ سے شادی کی تھی، دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے لیکن سال 2019 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

دوسری جانب صنم سعید نے سال 2015 میں اپنے دوست فرحان حسن سے شادی کی تھی تاہم ان کی بھی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, آمنہ شیخ سے طلاق پر محب نے کہا کہ 'میرے جو معاملات ان کے ساتھ ہوئے وہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے, میزبان نے سوال جاری رکھا کہ 'آمنہ کی بات کی جائے تو وہ شاندار اور کامیاب اداکارہ ہیں, واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں صنم سعید اور محب مرزا نے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، دونوں اداکاروں کی یہ دوسری شادی ہے۔
Habib Ur Rehman جولائی 15, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسرائیل کیساتھ جنگ بندی مذاکرات سے دستبردار ہونے کی خبریں، حماس کی تردید
Next Article پی ٹی آئی پر پابندی: عدالتیں موجود ہیں ہم اس فیصلے پر عمل نہیں ہونے دینگے، بیرسٹر علی طفر

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?