News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: گیری کرسٹن وائٹ بال اور جیسن گلیسپی پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ مقرر
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > تازہ ترین > گیری کرسٹن وائٹ بال اور جیسن گلیسپی پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ مقرر
تازہ ترینکھیل

گیری کرسٹن وائٹ بال اور جیسن گلیسپی پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ مقرر

Published اپریل 28, 2024 Tags: 7 مئی کو ہماری انٹرنیشنل بڈ ہے Featured آسٹریلین فاسٹ بولر جیسن گلیسپی پاکستانی وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سابق جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن
Share
SHARE

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن کو پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ جبکہ سابق آسٹریلین فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں اظہر محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج کی پریس کانفرنس قومی ٹیم کے کوچز سے متعلق ہے۔ محسن نقوی نے بتایا کہ جیسن گلیسپی کو پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا کوچ لا رہے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے گیری کرسٹن قومی وائٹ بال ٹیم کے کوچ ہوں گے، گیری کرسٹن انگلینڈ کے ٹور پر ٹیم کو جوائن کر لیں گے جبکہ جیسن گلسپی بنگلادیش سیریز میں ٹیم کو جوائن کریں گے، ان غیر ملکی کھلاڑیوں کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں ہمارے پوٹینشل پر اعتماد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اظہر محمود دونوں فارمیٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے، یہ وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ ٹیموں کو جوڑیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کرکٹ بورڈ کا کام پیسے اکٹھے کرکے بینکوں میں جمع کرنا نہیں، امید ہے کہ ہم پاکستان کرکٹ کے لیے بہتر کریں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی لا رہے ہیں، ویمن کرکٹ کو برابری پر اوپر لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا فزیو تھراپسٹ کے لیے ڈیوائسز منگوا لی ہیں، کل کوئٹہ قلات میں آندھی طوفان آیا، لڑکے ٹیپ بال کرکٹ کھیل رہے تھے، دیوار گرنے سےکھلاڑی زخمی ہوئے، 3 کی حالت تشویشناک ہے، ان کا علاج کرائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے، 7 مئی کو ہماری انٹرنیشنل بڈ ہے، ایسی کمپنیاں ہوں گی جو انٹرنیشنل اسٹیڈیمز کا تجربہ رکھتی ہیں، ہم تاخیر کا شکار ہیں لیکن جلد از جلد کام مکمل کریں گے۔

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری کے حوالے سے محسن نقوی کا کہنا تھا احسان اللہ کے علاج کے حوالے سے شکایت ملی تھی، منگل بدھ تک پینل کی رپورٹ آجائےگی، ابھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا لیکن جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف ایکشن ہوگا، ہمارے لیے سب کرکٹرز اہم ہیں۔

کراچی میں قومی ویمن کرکٹرز کی کار کو حادثے سے متعلق سوال پر محسن نقوی کا کہنا تھا ہماری ویمن کرکٹرز بغیر بتائے کیمپ سے گئیں، ویمن کرکٹرز کا حادثہ ہوا اور وہ زخمی ہوئیں، ہم نے اس پر ایکشن لیا ہے، خاتون ایس ایس پی کو چیف سکیورٹی افسر مقرر کیا ہے، خواتین کرکٹرز کی سخت مانیٹرنگ ہوگی۔

اظہر محمود کا کہنا تھا پی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا گیا، میرا مقصد پاکستان ٹیم کو اوپر لانا ہے، پہلی مرتبہ دو غیر ملکی کوچز پاکستان آ رہے ہیں، ایسے میں میرا رول بڑا اہم ہو جاتا ہے۔

قومی کرکٹرز کی فٹنس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا فٹنس پرکبھی توجہ نہیں دی گئی، دنیا کے پلیئرزکی فٹنس دیکھیں، ہمیں فٹنس پرکام کرنا ہے، فٹنس کیمپ کی وجہ سے فٹنس کیسے خراب ہو سکتی ہے، غیر ملکی کوچز ٹیم کے ساتھ رہیں گے، ہم کوچز سے ٹیموں سے ہٹ کر بھی کام لیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا اس وقت حکومت اور کرکٹ بورڈ مستحکم ہے، تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں، اپنےکچھ اختیارات سلیکشن کمیٹی کو دیے ہیں، میں سب کچھ اپنے ہاتھ میں نہیں رکھتا ، ہم نے غیر ملکی کوچز کے ساتھ مقامی کوچز کا کمبی نیشن بنایا ہے، ہمیں اپنی غلطیوں کی نشاندہی کر کے انہیں بہتر کرنا ہے، غیر ملکی کوچز کا لانے کا مقصد ٹیم کی بہتری ہے، کسی کھلاڑی کو انگلش نہیں آتی تو وہ سیکھےگا اور اظہر محمود ان کے ساتھ ہیں۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: 7 مئی کو ہماری انٹرنیشنل بڈ ہے, Featured, آسٹریلین فاسٹ بولر جیسن گلیسپی, پاکستانی وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ, ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر, سابق جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن
Habib Ur Rehman اپریل 28, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اراضی پر تنازع، مردان میں شاپنگ مال کے عملے سے جھگڑے میں ریلوے پولیس کے 2 اہلکار جاں بحق
Next Article فلم کبیر سنگھ کی شوٹنگ کے دوران شاہد کپور کوتھپڑ مارنے کا دل کررہا تھا؛ کیارا آڈوانی

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?