News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: سعودی وزیر دفاع کو خصوصی پروٹوکول: پریڈ میں گیسٹ آف آنرشرکت، وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتوں کے بعد واپس روانہ
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > سعودی وزیر دفاع کو خصوصی پروٹوکول: پریڈ میں گیسٹ آف آنرشرکت، وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتوں کے بعد واپس روانہ
پاکستانتازہ ترین

سعودی وزیر دفاع کو خصوصی پروٹوکول: پریڈ میں گیسٹ آف آنرشرکت، وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتوں کے بعد واپس روانہ

Published مارچ 23, 2024 Tags: Featured آرمی چیف سے ملاقات پریڈ میں بطور گیسٹ آف آنر سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے، اس سے قبل انہوں نے وزیراعظم، آرمی چیف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کی یوم پاکستان میں شرکت کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔ سعودی عرب کے وزیر دفاع کا نور خان ائیر بیس پہنچنے پر پرتباک استقبال کیا گیا

شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کی مسلح افواج کی مشترکہ یومِ پاکستان پریڈ میں بطور گیسٹ آف آنر خصوصی طور پرشرکت کی۔ تقریب میں آمد پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کا استقبال کیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے شاندار جوائنٹ سروسز پریڈ کا مشاہدہ بھی کیا۔ تقریب کے بعد شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں بالخصوص دفاع میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’’سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی اور مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے خیر خواہ رہے ہیں”۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دورے کی دعوت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ معززمہمان نے بھی یوم پاکستان پریڈ میں بطور گیسٹ آف آنر مدعو کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان کے ایک روزہ کامیاب دورے کے بعد سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز وطن واپس روانہ ہوگئے، روانگی سے قبل نور خان ایئربیس پر آرمی چیف نے انہیں الوداع کیا۔

قبل ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کے وزیر دفاع عزت مآب شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی ملاقات ہوئی۔ جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دو طرفہ امور پر تفصیلی بات چیت جبکہ علاقائی امن و سلامتی اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان دفاع ، سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ، سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سعودی وزیر دفاع سے گفتگو میں کہا کہ ہم آپ کے بڑے بھائی سعودی ولی عہد عزت مآب جناب محمد بن سلمان کے پاکستان کے دورے کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہک پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جو کہ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، سعودی عرب نے ہر محاذ پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے بطور وزیراعظم پچھلے دور میں سعودی عرب نے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کے لئے کلیدی کردار ادا کیا، وزیر اعظم نے پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ ’نشان پاکستان‘ ملنے پر بھی سعودی وزیر دفاع کو مبارکباد پیش کی جبکہ سعودی وزیر دفاع کی وزیر اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے کہا کہ یوم پاکستان کی پریڈ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے کا پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آج کی پریڈ میں پاکستان کی افواج کی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے حالیہ دورہ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا اور اس سے دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

وزیراعظم نے یوم پاکستان کی پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت پر سعودی وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, آرمی چیف سے ملاقات, پریڈ میں بطور گیسٹ آف آنر, سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان, یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت
Habib Ur Rehman مارچ 23, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article خیبرپختونخوا حکومت کا غزہ کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان
Next Article پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملوں کیلئے افغانستان میں منصوبہ بندی کی ویڈیو لیک

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?