News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: اسلام آباد میں دہشت گردی کا خدشہ، چار جامعات تاحکم ثانی بند
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > اسلام آباد میں دہشت گردی کا خدشہ، چار جامعات تاحکم ثانی بند
پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں دہشت گردی کا خدشہ، چار جامعات تاحکم ثانی بند

Published جنوری 22, 2024 Tags: Featured اسلام آباد کی چار یونیورسٹیز تاحکم ثانی بند سیکیورٹی خدشات کے باعث
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سیکیورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد کی چار یونیورسٹیز کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے اسلام آباد میں کچھ تعلیمی اداروں پر حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اس حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے جس کے بعد حملوں اور سیکیورٹی خدشات کے سبب چار جامعات کو بند کردیا گیا ہے۔اسلام آباد کے نواح میں رات گئے سیکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن بھی کیے ہیں تاہم ان میں کسی کو گرفتار کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے اطلاعات سامنے نہیں آسکیں۔

موجودہ سیکیورٹی حالات کے تناظر میں آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا اہم پیغام۔#ICTP #Islamabad pic.twitter.com/n49izwHVGm

— Islamabad Police (@ICT_Police) January 22, 2024

تھریٹ الرٹ میں کالعدم تنظیم کی جانب سے جامعات پر حملوں بشمول خودکش حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان جامعات میں قائد اعظم یونیورسٹی، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، ائیر یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی شامل ہیں جنہیں غیر معینہ مدت کے لیے بند کیا گیا ہے اور طالب علموں کو اس حوالے سے رات گئے آگاہ کیا گیا ہے۔

فی الوقت کچھ نہیں بتایا گیا کہ ان جامعات کو طالب علموں کے لیے کب کھولا جائے گا امکان ہے کہ کئی روز تک یہ جامعات بند رہیں گی۔

اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کی اچانک چھٹی کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں ںے کہا کہ اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے کچھ خبریں گردش کررہی ہیں، میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی اور امن و امان کے حالات قابو میں ہیں۔

ڈاکٹر اکبر ناصر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں غیر قانونی اجتماعات پر مکمل پابندی ہے، اگر کوئی غیر قانونی اجتماعات کی کوشش کرتا ہے تو ہم اسے بتاتے ہیں کہ کسی پیشگی اطلاع یا امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اجتماعات نہیں کیے جاسکتے، اس کے باوجود ہم انہیں سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں، اس وقت حالات ایسے نہیں کہ آپ خوف کی وجہ سے اپنے تعلیمی اداروں اور معموملات زندگی میں کوئی تبدیلی لائیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس جانفشانی سے آپ کی خدمت کرتی رہے گی، ایک محفوظ ماحول فراہم کریں گے جس میں الیکشن کا پُرامن انعقاد ممکن ہوگا، اسلام آباد میں ایسی صورتحال نہیں ہے کہ جس کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہو، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، غیر ضروری اقدامات نہ کریں جس سے سیکیورٹی کی صورتحال کا امکان ہو۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, اسلام آباد کی چار یونیورسٹیز, تاحکم ثانی بند, سیکیورٹی خدشات کے باعث
Habib Ur Rehman جنوری 22, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پی سی بی کا PSL کیلئے علی ظفر کا ترانہ لینے سے انکار
Next Article محسن نقوی پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?