News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: غزہ: اسرائیل کی وحشیانہ بمباری،مزید 200 فلسطینی شہید ، 13 اسرائیلی فوجی ہلاک
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > دنیا > غزہ: اسرائیل کی وحشیانہ بمباری،مزید 200 فلسطینی شہید ، 13 اسرائیلی فوجی ہلاک
دنیا

غزہ: اسرائیل کی وحشیانہ بمباری،مزید 200 فلسطینی شہید ، 13 اسرائیلی فوجی ہلاک

Published دسمبر 24, 2023 Tags: 24 گھنٹوں مزید2 سو فلسطینی شہید Featured اسرائیل کی 13 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق
Share
SHARE

غزہ (ویب ڈیسک): غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں مزید2 سو فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ صیہونی جارحیت کا نشانہ بن کر غزہ میں موجود 5 اسرائیلی یرغمالی بھی مارے گئے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو وسطی غزہ کا علاقہ بھی خالی کرنے کی دھمکی دے دی گئی، وسطی غزہ کے نصائرت کیمپ پر حملے سے 18 فلسطینی شہید جبکہ جبالیہ کیمپ میں مکان پربم سے حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد شہید ہوگئے۔

فلسطینی میڈیا آفس کے مطابق 78 روز سے جاری حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 258 ہوچکی ہے جبکہ 53 ہزار سے زائد زخمی ہیں، شہدا میں 8 ہزار سے زائد بچے اور 6 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

78 روز کے دوران 310 طبی عملےکے ارکان اور 100 صحافی شہید ہوچکے ہیں جبکہ سول ڈیفنس کے 35 اہلکار بھی جان کی بازی ہارچکے ہیں، غزہ میں بمباری سے جاں بحق اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی تعداد بھی 136 تک جا پہنچی ہے۔

اسرائیل کا حماس کے اہم رہنما حسن الاطرش کو مارنے کا دعویٰ،حسن الاطرش پر حماس کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام ہے۔

ادھر امریکی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی کیلئے غزہ میں 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم گرائے۔

خوراک کی قلت سے غزہ میں قحط کا خطرہ تیزی سے بڑھنے لگا ہے، صیہونی فوج نے پینے کے پانی کا آخری پلانٹ بھی آج تباہ کر دیا ہے۔

سلامتی کونسل میں غزہ کیلئے امداد کی قرارداد پر بین الاقوامی فلاحی اداروں نے غزہ میں جنگ بندی ناگزیر قرار دے دیا۔

ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم اور اقوام متحدہ امدادی ایجنسی نے غزہ پر سلامتی کونسل کی قرارداد منظوری کو بے معنیٰ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف امدادی سامان کے ٹرک فلسطینیوں کے مصائب ختم نہیں کرسکتے، جنگ بندی ناگزیر ہے۔

دوسری جانب بحیرہ عرب میں بھارتی ساحلی علاقے میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز پر ڈرون حملہ ہوا۔

ادھر بحیرہ احمر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا امریکی الزام حوثیوں نے بھی مسترد کر دیا، ان کا کہنا تھا ہمیں ایران کی مدد کی ضرورت نہیں، ہمارے پاس اپنی انٹیلی جنس سہولیات برسوں سے موجود ہیں۔

اسرائیل نے ہفتےکے روز غزہ میں زمینی کارروائیوں کے دوران اپنے مزید 13 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے حماس اور دیگر مزاحمتی تنظیموں سے لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے اپنے 8 فوجیوں کے نام بھی جاری کر دیے ہیں جس میں سے 4 کا تعلق سیونتھ آرمرڈ بریگیڈ سے ہے جو جنوبی غزہ میں لڑائی کے دوران مارے گئے۔

آئی ڈی ایف کے مطابق غزہ میں جنگ کے دوران 5 فوجی شدید زخمی بھی ہوئے جبکہ صیہونی فوج نے اس سے قبل گزشتہ روز مارے گئے 5 فوجیوں کی شناخت بھی ظاہر کی تھی۔

اسرائیل نے بھی حماس کے اہم رہنما حسن الاطرش کو فضائی حملے میں قتل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حسن الاطرش حماس کو اسلحہ فراہم کرنے کے ذمہ دار تھے۔

ادھر اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد نے نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی اور حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری طور پر معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں جاری زمینی کارروائیوں کے دوران اب تک 152 اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ حماس کی جانب سے جنگ کے دوران سینکڑوں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: 24 گھنٹوں مزید2 سو فلسطینی شہید, Featured, اسرائیل کی 13 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق
Habib Ur Rehman دسمبر 24, 2023
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی آئندہ تین روز موسم خشک، سرد اور ہواؤں‌کی لپیٹ میں‌رہنے کا امکان
Next Article انسانی حقوق کے معاملے پر دنیا دوغلے پن کا شکار ہے: انجلینا جولی

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?