آسٹریلیا کے سمندر میں پہلی بار ایک انتہائی نایاب لیپرڈ ٹوبی پفر مچھلی دیکھی گئی، جس کی موجودگی نے سب کو حیران کر دیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ سفید رنگ کی چھوٹی سی مچھلی ہے جس پر لیپرڈ کی طرح گول نشان بنے ہوئے ہیں جس کی ویڈیو انتظامیہ کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ غوطہ خور نے 1000 سے زائد بار اس مقام پر ڈائیونگ کی لیکن اس سے پہلے یہ انتہائی نایاب مچھلی نہیں دیکھی گئی۔